موزوں طرزیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

موزوں طرزیات جسکو طرزیات ملائمہ بھی کہا جاتا ہے طرزیات (ٹیکنالوجی) کی وہ قسم ہوتی ہے کہ جسکو کسی معاشرے یا ملک کے لیے خاص طور پر اس انداز میں طرحبند (ڈیزائن) کیا گیا ہے کہ وہ وہاں کی ثقافت اور وہاں کے افراد کی معاشی حالت سے مطابقت رکھتی ہو اور نہ صرف انکی دسترس میں ہو بلکہ اسی معاشرے کے لیے مفید بھی ہو۔ اسکو انگریزی میں appropriate technology کہا جاتا ہے۔ طرزیات کی شاخ چونکہ اعلیٰ طرزیات اور اس معاشرے کے لیے موزوں (مطابق) طرزیات کے مابین ایک وسطی حیثیت کی حامل تسلیم کی جاتی ہے اس لیے اس کو طرزیاتِ متوسطہ (intermediate technology) بھی کہا جاتا ہے۔