مندرجات کا رخ کریں

موسوعہ فقہیہ، کویت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
موسوعہ فقہیہ، کویت
مصنفوزارت اوقاف و اسلامی امور، کویت
مترجماسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
ملکبھارت
زباناردو
موضوعفقہ اسلامی
صنفدائرۃ المعارف
ناشرجینوین پبلیکیشنز اینڈ میڈیا انڈیا
تاریخ اشاعت
2009ء

موسوعۃ فقہیہ کویت کی وزارت اوقاف و اسلامی امور کی جانب سے تیار کردہ ایک فقہی دائرۃ المعارف ہے جس کا اردو ترجمہ اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا نے پینتالیس جلدوں میں شائع کیا ہے۔ حکومت کویت نے ممتاز فقیہ مصطفی الزرقاء عربی: مصطفى الزرقاء کی سربراہی میں 1967ء میں ایک ضخیم موسوعہ کی منظوری دی؛ چنانچہ مصطفی الزرقاء نے اپنے افراد کے ساتھ اس موسوعہ کی تیاری پر کام شروع کیا۔[1]

تعارف

[ترمیم]

اس دائرۃ المعارف میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیار کیا گیا ہے جس میں حروف حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے عام اہل علم کے لیے بھی مطلوبہ معلومات تک رسائی اور استفادہ آسان ہو جاتا ہے۔

اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، موازنہ اور ترجیح کی کوشش نہیں کی گئی ہے، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔

اردو ترجمہ

[ترمیم]

موسوعہ فقہیہ کا اردو ترجمہ وزارت اوقاف و اسلامی امور کویت اور اسلامی فقہ اکیڈمی (انڈیا) کے تعاون سے مکمل ہوا۔ ترجمہ کے لیے ہندوستان بھر کے ممتاز علما کی خدمات حاصل کی گئیں۔ ترجمہ ہونے کے بعد اس سلسلہ میں ممتاز ماہرین سے نظر ثانی کرائی گئی پھر کویت کی وزارت اوقاف و اسلامی امور نے ترجمہ کے بارے میں مزید اطمینان حاصل کرنے کے لیے مستقل ایک نظر ثانی کمیٹی کویت میں تشکیل دی۔

جلد بہ جلد

[ترمیم]
  • جلد 1 : ائمہ - إجزاء
  • جلد 2 : اجل - إذن
  • جلد 3 : إرادہ - استظهار
  • جلد 4 : استعاذہ - اشتهاء
  • جلد 5 : إشراف - إقالہ
  • جلد 6 : إقامہ - إنسحاب
  • جلد 7 : إنشاء - ایم
  • جلد 8 : بئر - بیطرہ
  • جلد 9 : بیع - بینہ
  • جلد 10 : تابد - تحیات
  • جلد 11 : تخارج - تسویہ
  • جلد 12 : تشبہ - تعلیل
  • جلد 13 : تعلم وتعلیم - تلوم
  • جلد 14 : تماثل - تیمن
  • جلد 15 : ثار - جماء
  • جلد 16 : جنائز - حتم
  • جلد 17 : حجاب - حفید
  • جلد 18 : حقد - حیوان
  • جلد 19 : خاتم - خلیطان
  • جلد 20 : خمار - دعوہ
  • جلد 21 : دفع - ذیل
  • جلد 22 : راس - رفقہ
  • جلد 23 : رقى - زكاہ الفطر
  • جلد 24 : زلزلہ - سریہ
  • جلد 25 : سعایہ - شرب
  • جلد 26 : شرط - صرف
  • جلد 27 : صرورہ - صناعہ
  • جلد 28 : صنجہ - طلا
  • جلد 29 : طلاق - عددیات
  • جلد 30 : عدل - عمہ
  • جلد 31 : عموم - غیلہ
  • جلد 32 : فار - قدوہ
  • جلد 33 : قذف - قضاء
  • جلد 34 : قضاء الحاجہ - كفالہ
  • جلد 35 : كفایہ - لیلہ القدر
  • جلد 36 : ماتم - مرض
  • جلد 37 : مرض الموت - مصاهرہ
  • جلد 38 : مصحف - مكوس
  • جلد 39 : ملائكہ - میت
  • جلد 40 : نائحہ - نفاذ
  • جلد 41 : نفاس - نهی عن منكر
  • جلد 42 : نوائب - ودی
  • جلد 43 : ودیعہ - وضوء
  • جلد 44 : وضیعہ - وقف
  • جلد 45 : وكالہ - یوم النحر

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]

موسوعہ فقہیہ کی پینتالیس جلدیں آرکائیو سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں