موشح

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

موشح یا توشیح ( عربی: موشح  کلاسیکی عربی میں لفظی معنی " کمربند " ہے۔ جمع موشحات یاتواشيح ) ایک عربی شاعری اور موسیقی کے امتزاج سے بننے والی صنف کا نام ہے۔

موشح کی روایت اور اشکال[ترمیم]

کلاسیکی عربی میں لکھی جانے والی ایک کثیر سطری نظم پر مشتمل ہے ، عموماََ پانچ بندوں پر مشتمل ہوتی ہے ۔ ایک یا دو سطروں کے ساتھ نظموں کے آغاز کا رواج ہے جو نظم اور قافیے میں نظم کے دوسرے حصے سے مماثل ہوتا ہے۔ شمالی افریقہ میں شاعر عربی اوازن اور بحر کے سخت اصولوں کو نظر انداز کرتے ہیں جبکہ مشرق میں شاعر ان کی پیروی کرتے ہیں۔ کلاسیکی عربی میں اسی نام (متوشح) کی موسیقی کی صنف بھی ہے۔ [1] یہ روایت دو شکلیں لے سکتی ہے:

توشیح کا اپنا ایک خاص انداز اور طریقہ ہے جو اسے نشید ، مدہ ، ابتیہال ، مناجات ، دعا ، قوالی ، مولودخانی اور مداہی سے ممتاز کرتا ہے۔

موسیقی کی صنف[ترمیم]

ایک قابل بحث رائے کے مطابق آج بھی عرب دنیا میں سب سے مشہور موشح جداکا الغیث ہے ، جسے صباح فخری اور فیروز جیسے مشہور موسیقاروں نے پیش کیا ہے۔ توشیح کا اپنا ایک خاص انداز اور طریقہ ہے جو اسے نشید ، ابتھال ، مناجات ، دعا ، قوالی ، مولود خانی اور مداحی سے ممتاز کرتا ہے۔

موشحات کے شعرا[ترمیم]

  • ابن بسام الشنترینی نے سوائے چند متفرق فقروں کے اس فن کا تذکرہ نہیں کیا ، جو انھوں نے اپنی کتاب ""الذخيرة في محاسن أهل الجزيرة"" میں شامل کیے ہیں۔
  • فاخوری نے موشح کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ "گانے کے لیے بنائی گئی ایک نظم" ہے۔
  • محمد بن تاویت اس کے بارے میں کہتے ہیں کہ "یہ فنون لطیفہ میں سے ایک فن ہے جو نظم کے ایک ڈھانچے میں تیار ہوا ہے۔"
  • لسان الدین الخطیب ، اپنے موشح "جادک الغیث" کے لیے مشہور ہیں۔
  • اندلس کے شاعر ابن زمرک موشح کی کتاب ""أبلغ لغرناطة السلام"" کے مصنف ہیں۔
  • ابن مالک السرقسطی [2]
  • عبادة ابن ماء السماء
  • التطيلی الاعمى

توشیح ایران میں[ترمیم]

توشیح اور ابتھال خوانی کی تاریخ ایران میں زیادہ پرانی نہیں ہے، غالباََ اس کا آغاز انقلاب ایران کے بعد ایرج قیم کی کوششوں سے ہوا جو مصر سے تعلیم یافتہ تھا اور اس فن میں ایک استاد تھا۔ عربی میں استعمال ہونی والی تواشیح میں زیادہ تر آلات موسیقی اور دھنوں میں ایران سے استفادہ کیا گیا ہے۔ [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Touma 1996.
  2. عبدالحمید (15 جولائی 2019)۔ "بحث عن الموشحات الأندلسية وأشهر شعرائها" 
  3. "اصالت-تواشيح-منطبق-بر-ملودی-و-سبك‌ها"۔ اکتوبر 2019