تبادلۂ خیال صارف:محمد شعیب/Structured Discussions Archive 1 پر موضوع

Abbas dhothar (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Yethrosh (تبادلۂ خیالشراکتیں)

حکم کریں، بندہ حاضر ہے۔

Abbas dhothar (تبادلۂ خیالشراکتیں)

سلام شعیب صاحب

میں نے یہ خودکار نظام پنجابی ویکی پر کاپی پیسٹ کر کے چلانے کی کوشش کی لیکن یہ کام نہیں کر رہا ۔ میں اس کی پیچیدگیوں سے ناواقف ہوں ۔ اب یا تو آپ میری اس بارے میں رہنمائی فرمائیں یا پھر آپ خود اسے پنجابی ویکی پر چلا دیں ۔ اس کے لئے اگر آپ کو کسی قسم کے انتظامی اختیار کی ضرورت ہے تو بتائیں ۔ میں اس خودکار نظام چلانے کے بعد اردو پنجابی مترجم میں بدلنا چاہتا ہوں ۔

Yethrosh (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جی یہ نظام محض نقل و چسپاں سے کام نہیں کرے گا۔ یہ درحقیقت ایک بوٹ ہے جو ویکیمیڈیا کے سرور پر چلتا ہے۔ اگر آپ اس نظام کو اردو سے پنجابی ترجمہ کے لیے بنانا چاہتے ہیں تو بہت مبارک ارادہ ہے۔ میری رائے ہے کہ اس نظام ترجمہ کو دو رخی کیا جائے یعنی اردو سے پنجابی اور پنجابی سے اردو۔ تاکہ دونوں زبانوں کے ویکی صارفین ایک دوسرے کے مضامین سے حسب لیاقت استفادہ کر سکیں۔

Abbas dhothar (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جی میں اس نظام کو دو رخی کرنے کی ہی کوشش کروں گا ۔ تاکہ اس سے اک وسیع حلقہ مستفید ہو سکے ۔ اس بوٹ کو ویکیمیڈیا کے سرور پر چلانے میں آپ میری مدد کریں یا آپ خود اس کو سرور پر چلا دیں ۔ کیونکہ اگر یہ ایک دفعہ چل گیا تو اس میں تبدیلیاں کر کے اس کو اردو پنجابی مترجم میں بدل لوں گا ۔اگر آپ کو پنجابی ویکی پر یہ بوٹ چلانے کے لئے انتظامی اختیار کی ضرورت ہو تو آپ اپنا Whatsapp نمبر دیں ۔ شکریہ

Yethrosh (تبادلۂ خیالشراکتیں)

مجھے انتظامی اختیار کی ضرورت نہیں ہوگی۔ آپ فہرست پر کام شروع کریں، مکمل ہونے کے بعد بوٹ شروع کر دوں گا۔

Abbas dhothar (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Abbas dhothar (تبادلۂ خیالشراکتیں)

شعیب صاحب میں نے اردو پنجابی مترجم فہرست [] کافی حد تک مکمل کر لی ہے ۔ اب آپ بوٹ پر شروع کر دیں ۔ میں نے دوسرے گیجٹ سے اس فہرست سے بہت کم الفاظ کے ساتھ 90سے 95 فیصد درست اردو پنجابی ترجمے کا تجربہ کیا ہے (اس گیجٹ میں کچھ خامیاں ہیں)۔ آپ دو رخی ترجمے کے لئے رہنمائی کیجیۓ اس فہرست کو الٹ کر دیا جائے یا کوئی اور طریقہ استعمال کیا جائے ۔ شکریہ

Abbas dhothar (تبادلۂ خیالشراکتیں)

شعیب صاحب گزارش ہے کہ بوٹ شروع کرنے میں مدد کریں

Abbas dhothar (تبادلۂ خیالشراکتیں)

شعیب صاحب کچھ تو تسلی دیں ، آپ تو کوئی جواب ہی نہیں دے رہے

Yethrosh (تبادلۂ خیالشراکتیں)

معاف کیجیے گا، اپنے تبادلہ خیال پر نظر نہیں پڑتی اس لیے آپ کے پیغام کا بروقت جواب نہ دے سکا۔

Yethrosh (تبادلۂ خیالشراکتیں)

بوٹ چلا دیا ہے، اس کا پہلا تجربہ یہاں ملاحظہ فرمائیں۔

"خودکار درستگی املا" کا جواب دیں