تبادلۂ خیال صارف:Nooruddin2020 پر موضوع

ترمیمی تاریخچہ برائے "سانچہ:خانہ معلومات اداکار"

5
Ulubatli Hasan (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آپ نے جو ترمیم سانچہ:خانہ معلومات اداکار میں کی ہے اس کی وجہ سے سارے صفحات میں غلطی ہو گئی ہے جہاں پر یہ سانچہ لگا ہوا ہے آپ اپنی سب ترمیم استرجع کر دیں تاکہ سارے صفحات درست ہو جائیں- آپ حوالے کے طور پر ابرار علوی دیکھ سکتے ہیں-

Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آپ ویکی ڈیٹا پر مطلوبہ مواد شامل کر سکتے ہیں، جیسے رہائش، ولادت، وفات، اصل نام، پیشہ، اعزازات، اگر مینویل کرنا چاہتے ہیں تو

رہائش = شہر کا نام، اصل نام= ا ب ج، مدفن= قبرستان میانی صاحب، اعزازات = جو بھی ہوں، خانہ معلومات اداکار، اداکارہ گلوکار، موسیقار، سائنس دان وغیرہ سب ہی خانہ معلومات شخصیت سے جڑے ہیں، اس لیے جو بھی پیرامیٹر اردو میں نہ ہو یا مزید شامل کرانا چاہتے ہوں، تو خانہ معلومات شخصیت کے تبادلہ خیال پر لکھیں!

Nooruddin2020 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جی کوشش کرتا ہوں ۔

در اصل مجھے عربی کے محددات سے مشکل ہو رہی تھی ۔

اور میں نے کسی زمانے میں یہ محددات کسی اور پلیٹ فارم سے ترجمہ کرنے کی کامیاب کوشش کی تھی ۔

وکی میڈیا تھا یا وکی ڈیٹا یا وکی میٹا

تو میں وہی طریقہ کار ڈھونڈنے میں ناکام رہا تو ۔

یہیں اردو میں تبدیلی کرنے کی کوشش کی ۔

میں فی الحال استرجع کر دیتا ہوں ۔

~~~

Nooruddin2020 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

وکی ڈیٹا پر کچھ چھیڑ چھاڑ کی ہے تو سمجھ آ رہا ہے کہ یہاں محددات بنے بنائے ترجمے نہيں کیے جاتے بلکہ

تخلیق کیے جاتے ہیں ۔

کیا ایسا ہی ہے ؟

Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں)

ایک بنیادی سانچہ خانہ معلومات شخصیت ہے، جو کئی ماڈیول کی مدد سے ویکی ڈیٹا کا مواد خانہ معلومات میں ظاہر کرتا ہے، جب کہ اداکار، سائنس دان، سیاست دان وغیرہ والے سانچے میں وہی خانہ معلومات استعمال ہو رہا ہے، بس جو چند ایک معلومات اضافی درکار ہوتی ہیں۔ ان کے پیرامیٹرز ڈالے جاتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ بھی مواد ویکی ڈیٹا ہی سے اٹھاتے ہیں، اگر ویکی ڈیٹا پر کوئی معلومات موجود نہیں تو، آپ وہاں جا کر متعلقہ شخصیت کے ذیل میں یہ معلومات ڈال دیں۔ اس طرح جتنے بھی ویکی اسی طرز کا خانہ معلومات استعمال کر رہے ہوں گے، عربی، فارسی، فرانسیسی اور اردو وغیرہ، ان سب پر وہ معلومات اسی وقت ظاہر ہو جائیں گی۔

اگر آپ صرف اردو ویکی پر شامل کریں گے تو وہ اردو ویکی پر ہی ظاہر ہوں گی، اگر اردو ویکی پر معلومات شامل کرنی ہوں تو، انگریزی، عربی یا اردو میں سے کسی بھی زبان کسے پیرامیٹر استعمال کریں وہ کام کریں، اکا دکا کا مسئلہ ہوتا ہے، وہ ساتھ ساتھ بتاتے جائیں تو وہ بھی درستی کرتا جاؤں گا۔

اسی طرح ہم نے ڈراما، فلم، شہر وغیرہ کے سانچے بھی بنائے ہوئے، اس کے لیے آپ پہلے سے موجود سانچے کے نام کے آگے /عربی (خانہ معلومات سائنس دان/عربی یا خانہ معلومات شہر/عربی) لکھ دیں تو، بنا کچھ کیے معلومات خود بخود ظاہر ہو جائیں گی۔

غیر معروف شخصیات کے لیے خود سے ڈالنا پڑتا ہے، یا ویکی ڈیٹا پر ترمیم کرنی پڑتی ہے۔

"ترمیمی تاریخچہ برائے "سانچہ:خانہ معلومات اداکار"" کا جواب دیں