تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq پر موضوع

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

السلام علیکم! طاہر صاحب امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ جناب آج کل اردو ویکیپیڈیا پر صفحہ اول اپ ڈیٹ کرنے کی باتیں جاری ہیں۔ جناب میں سانچہ: خبروں میں کے حوالے سے بات کرنا چاہتا تھا۔ دراصل میرے نزدیک اس سانچے میں ہمیں تین خانے بنا کر سیاسی، معلوماتی اور کھیلوں سے متعلقہ خبروں کو الگ الگ دیکھانا چاہیئے جس سے صفحہ اول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا اور یہ کہ ان خبروں کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرنے کی زمہ داری بھی ویکی برادری کو لینی پڑے گی۔ مزید یہ کہ اردو ویکیپیڈیا کے تقریباً تمام صارفین اور اس کو استعمال کرنے والے سبھی لوگوں کا تعلق چونکہ برصغیر سے ہے لہذا میرے نزدیک اس سانچے میں پاکستان اور بھارت سے متعلقہ خبریں ہی زیادہ مناسب ہیں۔ جناب اگر آپ میری بات سے اتفاق کرتے ہیں تو آپ مذکورے بالا خانے بنا دیں اور ان خبروں کو اپ ڈیٹ کرنے کی ذمہ داری میں بھی ضرور لینا چاہوں گا۔ والسلام! آپ کے جواب کا منتظر اور دعاؤں کا طلبگار!

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

کچھ مخصوص وجوہات کی وجہ سے میں نے صفحہ اول پر ترامیم سے کنارہ کشی کر لی ہے

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جناب آپ سے دو گذارشات ہیں: 1. کیا آپ مجھے سانچہ:خبروں میں میں ترمیم کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں؟ 2. انگریزی ویکیپیڈیا پر میرا آئی پی ایڈریس گلوبلی بلاک کر دیا گیا تھا۔ میں نے منتظمین سے گذارش کی تو انہوں نے اردو ویکیپیڈیا پر سے تو بلاک ہٹا دیا لیکن انگریزی ویکیپیڈیا پر سے ابھی تک نہیں ہٹایا۔ کیا آپ اس اہل ہیں کہ آپ میرا انگریزی ویکیپیڈیا والا آئی پی ایڈریس بلاک ہٹا دیں؟ میرا آئی پی ایڈریس: 119.152.240.15

اگر آپ یہ کر دیں تو میں بہت مشکور ہوں گا۔ والسلام

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

تکمیل۔ یہ صفحہ ہمیشہ سے ایسے ہی تھا۔

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جناب میرا آئی پی ایڈریس بلاک انگریزی ویکیپیڈیا پر سے کب تک ہٹے گا۔

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

میں نے آپ کے صارف کو آئی پی پابندی سے مستثنی کر دیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں کہ یہ انگریزی پر بھی ہو گا یا نہیں

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

بہت شکریہ جناب

Aafi (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اس سانچے میں تبدیلی نامزدگی کے ذریعے ہی ممکن ہے اور ایک منتظم ہی اس کو اپڈیٹ کرسکتا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ ویکیپیڈیا:خبروں میں/امیدوار پر نئے مضامین اور خبریں نامزد کریں۔ شکریہ۔

"اردو ویکیپیڈیا صفحہ اول" کا جواب دیں