تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq پر موضوع

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)
بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

صارف:بلال طاہر '''اور''' صارف:ابوالحسن راجپوت

آپ دونوں اردو ویکیپیڈیا پرکرکٹ اور دیگر کھیلوں پر گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آپ دونوں میں سے جب بھی کوئی نیا صفحہ بنائے تو اسے فورا انگریزی ویکیپیڈیا سے منسلک کرے تا کہ دہرا صفحہ نہ بنے۔

بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم 2023ء کے دورے سے متعلق دو صفحات بن گئے ہیں۔

صارف:ابوالحسن راجپوت نے صفحہ 20 اپریل کو بنایا لیکن اسے انگریزی صفحہ سے ربط نہیں کیا۔

صارف:بلال طاہرنے صفحہ 29 اپریل کو بنایا اور اسے انگریزی صفحہ سے ربط کر دیا۔


ایک بار صفحہ بن جائے تو اس میں ترامیم اور نام کی درستی بھی کی جا سکتی ہے۔ فی الحال آپ دونوں اگر اس پر مفاہمت کر سکیں تو بہتر ہے ورنہ اسے اردو ویکیپیڈیا گروپ پر پیش کیا جا سکتا ہے۔


آئندہ کے لیےاس پر کوئی اصول مرتب کیا جا سکتا ہے کہ جو مضمون پہلے بنا ہو اسے رہنا چاہیے یا وہ مضمون جو کہ انگریزی ویکیپیڈیا پر پہلے منسلک ہوا۔ ایک لحاظ سے تو پہلے بننے والے مضمون کو فوقیت ہونا جاہیے لیکن بعد میں بننے والے کے پاس یہ جواز ہے کہ مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ یہ مضمون پہلے سے اردو ویکیپیڈیا پر موجود ہے۔

ابوالحسن راجپوت (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اصولی طور پر پہلے بننے والا صفحہ ہی فوقیت پائے گا باقی بلال چھوٹے بھائی کی طرح ہے ۔۔۔ میں اس کے حق میں دست بردار ہوتا ہوں۔۔۔۔شکریہ

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جی بلکل مجھے اس وقت پتہ نہیں تھا کہ کہ اس سے پہلے بھی صفحہ اردو ویکیپیڈیا پر موجود ہے۔ البتہ ابوالحسن بھائی سے گزارش ہے کہ وہ اپنے صفحے کے حذف کرنے پر مفاہمت کریں کیونکہ اب دوسرا صفحہ منسلک بھی کیا جا چکا ہے اور وہ میں مکمل طور پر تخلیق بھی کر چکا ہوں۔ بہت شکریہ!

ابوالحسن راجپوت (تبادلۂ خیالشراکتیں)

بلال کوئی ایشو نہیں۔۔۔۔ ایسے ہی ویکی پیًیڈیا پر اپنے کمالات دکھاتے رہیں ۔۔۔ اور وقتاً فوقتاً ایسے ہی رہنمائی فرماتے ۔رہیں

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

بہت شکریہ!

Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اچھی بات ہے کہ آپس میں معاملہ سلجھا لیا گیا۔ اگر پہلے بننے والا صفحہ محض درست عنوان یا زیادہ بہتر عنوان کی طرف منتقل ہو سکتا ہو تو اسے ہی فوقیت دی جائے گی، اگر پہلے والا صفحہ عنوان درست ہے لیکن متن انتہائی خراب یا بے حوالہ یا دوسرے مسائل جن کی وجہ سے سارا متن ختم کرنا ضروری ہو تو، تب دوسرا مضمون اگر معیاری بنا ہوا ہے، اور انجانے میں بنا ہے تو اس کو فوقیت دینے پر رائے لی جا سکتی ہے کیوں کہ اصل میں تو درست عنوان پر پہلے سے صفحہ بن چکا جیسا بھی ہے وہ ہی باقی رہے گا دوسری وجوہات کی وجہ سے اس کو حذف کر کے نئے مضمون کو اس عنوان کی طرف منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اگر دونوں لوگ ایک ہی وقت میں کرکٹ کے ایک جیسے موضوعات پر لکھ رہے ہیں تو خود ہی مل کر ایک تقسیم کر دیں کہ کون کن ممالک پر لکھے گا اور کون کن ممالک کی ٹیموں سے متعلق۔ ~~~~

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

یہ اچھا مشورہ ہے اس طرح ایسے مسائل نہیں ہوں گے

ابوالحسن راجپوت (تبادلۂ خیالشراکتیں)

ہر کرکٹ سیزن پر 2022ء-23ء میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلےاور ایسوسی ایٹ ممالک ایسوسی ایٹ بین الاقوامی کرکٹ سیزن 23-2022ءکے دو ریگولر صفحات انگریزی ویکیپیڈیا پر بنتے ہیں جن میں پورے سال کی کرکٹ شماریات موجود ہوتی ہیں ٹیموں کے دورے انہی صفحات کے ضمنی صفحات ہوتے ہیں اصولی طور جو صارف کوئی فہرست بنائے اس کے اندر کے صفحات اسی کو بنانے چاہئے بدقسمتی یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر درجنوں ایسی فہرستیں موجود ہیں جو کئی سالوں سے اپ ڈیٹ نہیں ہوئیں ۔۔۔۔ بلال طاہر اس لحاظ سے منفرد کام۔کر رہے ہیں کہ میچ کی پہلی اننگ سے ہی مذکورہ میچ کو اپڈیٹ کرتے ہیں جیسا کہ انگریزی ویکیپیڈیا میں ہوتا ہے اس لیے میں ان کے کام کو بہت سراہتا ہوں اس لیے وہ کہتے ہیں نا کہ اپنی دلیل پر اصرار نہ کریں۔۔۔ دوست بچا لیں ۔۔۔ باالفاظ دیگر بلال طاہر کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔۔۔ ایک آدھ صفحہ لیکر بحث مناسب نہیں ہے ۔۔۔ آپ سب حضرات کا شکریہ

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

طاہر بھائی اور عبید بھائی آپ سے گزارش ہے کہ یہ معاملہ تو ابوالحسن بھائی نے خود ہی سلجھا دیا لہذا اس کو زیادہ زیر بحث نہ لایا جائے۔ اور ویسے بھی یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے ہم دونوں ایک دوسرے کے تخلیق کردہ صفحات پر ترامیم کر کے انہیں اپ ڈیٹ کر چکے ہیں اور اب بھی کرتے ہیں۔ یہ محض غلط فہمی کی وجہ سے ہوا کیونکہ میں انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی ریگولر ترامیم کرتا ہوں اور وہیں سے دیکھتا ہوں کہ کونسا صفحہ اردو ویکیپیڈیا پر تخلیق نہیں ہوا۔ ابوالحسن بھائی کا ان کی شفقت کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔

Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں)

میری رائے یہ ہے کہ اگر 19 اپریل کو ایک صفحہ بنایا گیا، خواہ عنوان اور متن دونوں صحیح نہ ہوں اور ایک صفحہ بعد میں بنایا گیا اگرچہ اس میں صحیح متن اور عنوان ہے؛ مگر بنانے سے پہلے دیکھ لینا چاہیے کہ اس عنوان سے صفحہ تو نہیں

اگر صفحہ کا عنوان ٹھیک نہیں تو تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اگر متن صحیح نہیں تو اسے بھی بدلا جا سکتا ہے

اس لیے بعد میں بنائے گئے صفحہ کو پہلے والے مضمون کی طرف منتقل کرکے بعد والے مضمون کے نام سے کر دینا چاہیے Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:22، 29 اپریل 2023ء (م ع و)

"صفحہ حذف کریں" کا جواب دیں