محمد نجیب قاسمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد نجیب قاسمی

معلومات شخصیت
مقام پیدائش سنبھل   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دار العلوم دیوبند
جامعہ ملیہ اسلامیہ
دہلی یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم عربی ،عربی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد مفتی ، وبیچلر ،ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استاذ نور عالم خلیل امینی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد نجیب قاسمی ایک بھارتی عالم دین ہیں۔ آپ کا تعلق سنبھل (یوپی) کے علمی گھرانے سے ہے، ان کے دادا مشہور و معروف محدث، مقرر اور مجاہد آزادی مولانا محمد اسماعیل سنبھلی ؒ تھے، جنھوں نے مختلف اداروں میں تقریباً 17 سال بخاری شریف کا درس دیا جبکہ ان کے نانا مفتی مشرف حسین سنبھلی تھے جنھوں نے مختلف اداروں میں افتاء کی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ ساتھ بخاری واحادیث کی دیگرکتابیں بھی پڑھائیں۔

تعلیم[ترمیم]

ابتدائی تعلیم سنبھل میں ہی حاصل کی چنانچہ مڈل اسکول پاس کرنے کے بعد عربی تعلیم کا آغاز کیا۔ دریں اثناء 1986میں یوپی بورڑ سے ہائی اسکول بھی پاس کیا۔ 1989میں دار العلوم دیوبند میں داخلہ لیا۔ دار العلوم دیوبند کے قیام کے دوران یوپی بورڑ سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا۔ 1994 میں دار العلوم دیوبند سے فراغت حاصل کی۔ دار العلوم دیوبند سے فراغت کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ سے BA (Arabic)کے امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ نیزدہلی کے قیام کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ترجمہ کے دو کورس کیے، بعدہ دہلی یونیورسٹی سے MA(Arabic) کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ (نیو دہلی) کے شعبہ عربی کی جانب سے مولانا ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی کو ’’الجوانب الادبيۃ والبلاغيۃ والجماليۃ فی الحدیث النبوی‘‘ یعنی حدیث کے ادبی وبلاغی وجمالی پہلو پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری دسمبر 2014میں تفویض کی گئی۔ ڈاکٹر نجیب قاسمی نے پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد خان ندوی سابق صدر شعبہ عربی اور پروفیسر رفیع العماد فینان کی سرپرستی میں عربی زبان میں 480صفحات پر مشتمل اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

1999سے ریاض میں برسرروزگار ہیں۔ سعودی عرب میں حصول روزگار کے ساتھ ساتھ متعدد کتابیں (حج مبرور، مختصر حج مبرور، حی علی الصلاۃ، عمرہ کا طریقہ، تحفۂ رمضان، معلومات قرآن اور اصلاحی مضامین) تحریر کیں جن کے مختلف ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ متعدد سالوں سے ریاض شہر میں حج تربیتی کیمپ بھی منعقد کر رہے ہیں۔ وقتاً فوقتاًمختلف موضوعات پر مضامین اردو اخبارات اور متعدد میگزین میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔

نجیب قاسمی کی ویب گاہ [1](www.najeebqasmi.com) کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے، جس کی موبائل ایپ (Deen-e-Islam) تین زبانوں (اردو، انگریزی اور ہندی ) میں پیش خدمت ہے، جس میں مختلف اسلامی موضوعات پر مضامین کے ساتھ، کتابیں اور بیانات ہیں۔ مضامین ایپ کا حصہ ہیں، جبکہ کتابیں اور بیانات اختیاری ہیں، آپ انٹرنیٹ کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرکے ان سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

زندگی کے مختلف پہلوؤں (ایمانیات، عبادات، معاملات، اخلاق اور معاشرت) پر مشتمل اردو، انگریزی اور ہندی میں دنیا کی پہلی اسلامی موبائل ایپ (Deen-e-Islam) [1] Android اور iPhone پر مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے مہیا ہے۔ صرف دو منٹ میں اس ایپ کے انسٹال کرنے کے بعد 200مضامین، 7 کتابیں اور 100 بیانات آپ کے ہاتھ میں ہوں گے، جن سے سفر وحضر میں ہر جگہ استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ کو ایک مرتبہ انسٹال کرنے کے بعد 21 دینی و اصلاحی موضوعات پر مشتمل 200 مضامین سے انٹرنیٹ کے بغیر استفادہ کیا جا سکتا ہے، البتہ بیانات سننے کے لیے انٹرنیٹ درکار ہوگا۔

ہند و پاک کے مشاہیر علما اور مستند دینی اداروں نے دونوں ایپس کی تایید میں خطوط تحریر فرماکر عوام وخواص سے ان دونوں ایپس سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

[1][[2]]

  1. //ww.ndtv.com/indians-abroad/indiandu-mobile-app-for-haj-pilgrims-772491