موم کانڈی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
موم کانڈیوں کا رنگین انتخاب

موم کانڈی یا کریان (انگریزی: crayon) موم کی رنگین پنسل نما قلم ہے جسے تصویروں میں رنگ بھرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بازار میں مختلف قیمتوں کی موم کانڈیاں دستیاب ہیں۔ چونکہ انہیں استعمال کرنا خاصا آسان ہے نیز پنسل وغیرہ کی طرح اس کی نوک تیز نہیں ہوتی اس لیے انہیں چھوٹے بچوں کو مصوری سکھانے میں بطور خاص استعمال کیا جاتا ہے۔ نیز یہ طلبہ اور پیشہ ور فنکاروں میں بھی خوب مقبول ہیں۔