موژاپلنگاڈ ساحل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
موژاپلنگاڈ ساحل
Patrolled beach
Muzhappilangad Drive-in Beach 2.jpg
Muzhappilangad Beach
موژاپلنگاڈ ساحل
موژاپلنگاڈ ساحل is located in کیرلا
موژاپلنگاڈ ساحل
موژاپلنگاڈ ساحل is located in بھارت
موژاپلنگاڈ ساحل
محل وقوعموژاپلنگاڈ، کنور، بھارت
متناسقات11°48′0″N 75°27′0″E / 11.80000°N 75.45000°E / 11.80000; 75.45000متناسقات: 11°48′0″N 75°27′0″E / 11.80000°N 75.45000°E / 11.80000; 75.45000
ساحل کی لمبائی5.5 km
خطرہ درجہ بندیکم
گشتلائف گارڈ
سرگرمیاںڈرائیونگ، پتنگ پروازی، پرندہ بینی


مُوژاپِلنگاڈ ساحل (Muzhappilangad Beach) جنوب مغربی بھارت کی ریاست کیرالا کا ایک ساحل ہے۔ یہ قومی شاہراہ نمبر 66 (سابق قومی شاہراہ نمبر 17) کے متوازی کنور اور تلشیری کے درمیان واقع ہے۔[1]

Muzhappilangad Beach010.jpg

یہ ایشیا کا سب سے لمبا ڈرائیو اِن ساحل ہے اور دنیا کے 6 ڈرائیونگ کے قابل ساحلوں میں شامل ہے۔[2][3] ہر سال اپریل کے مہینے میں جشنِ ساحل منایا جاتا ہے جو کیرلا کے ضلع کنور کا ایک اہم سیاحتی جشن ہے۔ قومی شاہراہ سے ساحل تک جانے کے لیے ناریل کے درختوں کے درمیاں پیچ دار سڑک ہے۔ ساحل تک جانے والی سڑک تک رسائی کے لیے تلشیری سے کنور جاتے وقت موئیدو پل پا کرنے کے بعد آنے والا ریل اووَر برج سے پہلے بائیں طرف مڑنا ہے۔ یہ ساحل 5 کلومیٹر لمبا ہے اور اس کے شمال کی طرف خم دار ہے جہاں شہر کنور کا دلکش نظارہ ہے۔ یہاں صرف 4 کلومیٹر تک ریت پر ڈرائیونگ کی اجازت ہے۔ ساحل کو کالے چٹانوں سے حد بنا کر محفوظ کر دیا ہے۔ یہ چٹان بلیو موسیل (Blue Mussel) کے لیے بہترین مسکن ہے جو ایک ذائقہ دار بحری غذا ہے۔ یہاں مختلف موسموں میں دیسی اور غیر ملکی پرندے آتے ہیں۔ دور دراز علاقوں سے پرندوں کے مشاہدے کے لیے محققین و مشاہدین یہاں آتے ہیں۔ ساحل سے 200 میٹر جنوب میں دھرمڈم جزیرہ نامی ایک نجی جزیرہ ہے۔ اس کو ملیالم زبان میں پچا تُروتو یعنی ہرا جزیرہ پکارتے ہیں۔ سمندر میں لہر کم ہوتے وقت پاپیادہ ٹہل کر اس جزیرے تک پہنچ سکتے ہیں۔

پرندوں کی مشاہدہ گاہ[ترمیم]

موژاپلنگاڈ ساحل پر پن ککڑی (whimbrel)
موژاپلنگاڈ ساحل پر مغربی ساحلی بگلا
موژاپلنگاڈ ساحل پر عام ٹٹیری

یہ ساحل ایک سیاحتی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ پرندوں کو مشاہدہ کرنے کی بہترین جگہ بھی ہے۔[4] موسمِ سرما میں تیس سے زیادہ انواع کے ہجرتی پرندے یہاں آتے ہیں۔ ان میں پیکٹورل سینڈپائپر اور کیسپیئن پلوور کو کیرلا میں پہلی بار 2013ء میں یہاں پایا گیا۔[5] وسیع ساحلی علاقہ اور چٹان کی تشکیل دونوں، پرندوں کی ہجرت کے لیے محفوظ جگہ مہیا کرتی ہے۔

انواع[ترمیم]

رسائی[ترمیم]

قریب ترین ہوائی اڈے:

  • کالیکٹ بین الاقوامی ہوائی اڈا - 100 کلومیٹر
  • کنور بین الاقوامی ہوائی اڈا (زیرِ تعمیر) - 25.7 کلومیٹر

قریب ترین ریلوے اسٹیشن:

سڑک کے ذریعے: قومی شاہراہ نمبر 66 پر شہرِ کنّور اور شہرِ تلشیری کے درمیان واقع ہے۔

ایوانِ عکس[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Muzhappilangad Beach - Kerala's only drive in beach at Kannur | Kerala Tourism
  2. Gibson، David K. "The best beaches for driving". 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2016. 
  3. Muzhappilangad wins BBC favour
  4. Muzhappilangad: Exploring Kerala's only drive-in beach | muzhappilangad beach | kannur | beaches in kerala | drive-in beach
  5. Rare migratory birds spotted during survey - KERALA - The Hindu
  6. 'Birds of Kerala: Status and Distribution'; آئی ایس بی این 978-81-264-2921-9; DC Books, Kerala, 2001

بیرونی روابط[ترمیم]

  1. https://www.youtube.com/watch?v=9sGamwTRhdo YouTube video
  2. https://www.youtube.com/watch?v=qe-kx3CN6GI&t=19s YouTube video