مندرجات کا رخ کریں

مکرری مصمتات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مکرری مصمتات (انگریزی: Trill consonant)، ارتعاشی مصمتات یا لرزشی مصمتات ایسے مصمتے ہیں جن کی ادائیگی میں متحرک اعضائے صوت غیر متحرک اعضائے صوت سے مسلسل تھرتھراتے (وائبریٹ کرتے) ہیں۔ ہسپانوی زبان میں perro میں ⟨rr⟩ اس کی مثال ہے۔ اردو میں مشدد ر پر یہ آواز ابھرتی ہے جیسے زرّہ"، "مکرّر" وغیرہ میں۔

طریقۂ پیداوار

[ترمیم]

ٹرِل کونسونینٹ (مکرری مصمتات) صوتیات میں وہ آوازیں ہیں جو فعال اور غیر فعال اعضائے نطق کے درمیان ہوا کے بہاؤ سے پیدا ہونے والے مسلسل ارتعاش سے بنتی ہے۔ اس ارتعاش کے دوران اعضائے نطق ایک دوسرے سے بار بار ٹکراتے ہیں، جس سے مخصوص آواز پیدا ہوتی ہے۔ یہ اس وقت بنتے ہیں جب: 1. زبان یا ہونٹ کسی مقام پر مستحکم ہوتے ہیں۔ 2. ہوا کا بہاؤ انھیں ارتعاش پر مجبور کرتا ہے، جس سے وہ بار بار ٹکراتے ہیں۔

یہ ارتعاش عام طور پر 2 سے 3 بار ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات 5 یا اس سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب آواز لمبی ہو۔

مثالیں

[ترمیم]

آئی پی اے میں درج ذیل ارتعاشی مصمتات موجود ہیں:

اس کے علاوہ

  • [𝼀]Velopharyngeal trill حلقی غشائی ٹرل; جس میں حلقی-غشائی صفیری velopharyngeal fricative [ʩ] شامل ہے جو ناقابل فہم انسانی آوازوں میں 'خراٹے' کی آواز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اسی طرح دو لبی ٹرل [ʙ] کئی زبانوں میں فونیم ہے جو عام طور پر چھوٹے بچے کھیل کھیل میں ازراہِ تفنن ادا کرتے ہیں۔

زبانوں میں موجودگی

[ترمیم]

ٹرلز دنیا کی مختلف زبانوں میں پائے جاتے ہیں:

  • ہسپانوی: /r/ (جیسے "perro")
  • اطالوی: /r/ (جیسے "carro")
  • جرمن: /ʀ/ (جیسے "rot")
  • فرانسیسی: /ʀ/ (جیسے "rouge")
Attested trilled consonants
(excluding secondary phonations and articulations)
Sounds in double parentheses are only attested from mimesis.
شفتی مصمتات Linguo-
labial
دندانی مصمتات لثوی مصمتات Post-
alveolar
معکوسی مصمتے طبقی مصمتات لہوی مصمتات Velo-
pharyngeal
حلقی مصمتات
simple ʙ̥ ʙ ((r̼̊ )) r̪̊ r r̠̊ (ɽr̥ ɽr) ʀ̥ ʀ ʜ ʢ
صفیری مصمتے ʙ̝ r̝̊ ʀ̝̊ ʀ̝
حکی مصمتے p͡ʙ̥ b͜ʙ t͜r̊ d͜r ʡ͡ʜ ʡ͡ʢ
انفی مصمتے (𝼀)
پہلوئی مصمتے (ʙ̪) ((bird calls))
اخراجی مصمتے ((r̥ʼ))


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]

کتابیات

[ترمیم]
  • John H. Esling (2010)، "Phonetic Notation"، در William J. Hardcastle؛ John Laver؛ Fiona E. Gibbon (مدیران)، The Handbook of Phonetic Sciences (2nd ایڈیشن)، Wiley-Blackwell، ص 678–702، DOI:10.1002/9781444317251.ch18، ISBN:978-1-4051-4590-9
  • Carlos Gussenhoven؛ Flor Aarts (1999)، "The dialect of Maastricht" (PDF)، Journal of the International Phonetic Association، University of Nijmegen, Centre for Language Studies، ج 29، ص 155–166، DOI:10.1017/S0025100300006526، S2CID:145782045، 2017-10-11 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا، اخذ شدہ بتاریخ 2025-05-07
  • Linda Heijmans؛ Carlos Gussenhoven (1998)، "The Dutch dialect of Weert" (PDF)، Journal of the International Phonetic Association، ج 28، ص 107–112، DOI:10.1017/S0025100300006307، S2CID:145635698، 2016-03-04 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا، اخذ شدہ بتاریخ 2025-05-07
  • Peter Ladefoged [انگریزی میں]; Ian Maddieson [انگریزی میں] (1996), The Sounds of the World's Languages (بزبان انگریزی), Oxford: Blackwell, ISBN:0-631-19815-6
  • Peter Ladefoged؛ Keith Johnson (2010)، A Course in Phonetics (6th ایڈیشن)، Wadsworth، ISBN:978-1-42823126-9
  • Rodney Sampson (1999)، Nasal Vowel Evolution in Romance، Oxford University Press، ISBN:0-19-823848-7