مندرجات کا رخ کریں

اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اسپیکر
قومی اسمبلی پاکستان
موجودہ
اسد قیصر

15 اگست 2018 سے
خطابجنابِ اسپیکر
(غیر رسمی؛ جب ہاؤس کی صدارت کر رہے ہوں)
قابل احترام اسپیکر
(رسمی)
تقرر کُننِدہمنتخب شدہ بدست قومی اسمبلی
تشکیلآئین پاکستان
(12 اپریل 1973)
اولین حاملمحمد علی جناح
(11 اگست 1947)
جانشیندوسرا
ویب سائٹSpeaker National Assembly
سلسلہ مضامین
سیاست و حکومت
پاکستان
آئین

اسپیکر پاکستان کی قومی اسمبلی (Speaker of the National Assembly of Pakistan) کا سب سے اعلیٰ عہدہ ہے۔ اسپیکر عوام کے منتخب نمائندگان پر مشتمل اجلاس کی صدارت کرتا ہے۔ اسپیکر صدر کی جانشینی کی فہرست میں دوسرے درجے پر ہوتا ہے یعنی صدر کی غیر موجودگی میں وہ قائم مقام کی حیثيت سے صدارت سنبھالتا ہے جبکہ رتبے کے اعتبار سے صدر، وزیر اعظم اور ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین کے بعد چوتھے درجے پر ہوتا ہے۔ مزید برآں اسپیکر بیرون ممالک میں ایوان زیریں کا ترجمان ہوتا ہے۔ وہ غیر جانب دار ہوتا ہے۔ وہ قومی اسمبلی کو تحلیل کیے جانے کے بعد اگلے اسپیکر کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتا ہے۔ موجودہ وقت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف بطور سپیکر قومی اسمبلی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

فہرست اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان

[ترمیم]

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرز اور صدور کی فہرست درج ذیل ہے:

  مسلم لیگ (پاکستان)/کنونشن مسلم لیگ

  پاکستان مسلم لیگ/اسلامی جمہوری اتحاد/پاکستان مسلم لیگ (ن)

  پاکستان مسلم لیگ (ق)

  پاکستان پیپلز پارٹی

  پاکستان تحریک انصاف

فہرست
ترتیب تصویر اسپیکر مدت جماعت صوبہ
1 محمد علی جناح 11 اگست 1947 – 11 ستمبر 1948 مسلم لیگ (پاکستان) سندھ
2 مولوی تمیز الدین 14 دسمبر 1948 – 24 اکتوبر 1954 مسلم لیگ (پاکستان) مشرقی پاکستان
3 عبد الوہاب خان 12 اگست 1955 – 7 اکتوبر 1958 مسلم لیگ (پاکستان) مشرقی پاکستان
4 مولوی تمیز الدین 11 جون 1962 – 19 اگست 1963 مسلم لیگ (پاکستان) مشرقی پاکستان
5 Fazlul Chaudhry 29 نومبر 1963 – 12 جون 1965 کنونشن مسلم لیگ مشرقی پاکستان
6 عبد الجبار خان 12 جون 1965 to 25 مارچ 1969 کنونشن مسلم لیگ مشرقی پاکستان
7 ذوالفقار علی بھٹو 14 اپریل 1972 – 15 اگست 1972 پاکستان پیپلز پارٹی سندھ
8 فضل الہی چوہدری 15 اگست 1972 – 9 اگست 1973 پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب، پاکستان
9 صاحبزادہ فاروق علی 9 اگست 1973 – 27 مارچ 1977 پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب، پاکستان
10 معراج خالد 27 مارچ 1977 – 5 جولائی 1977 پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب، پاکستان
11 فخر امام 22 مارچ 1985 – 26 مئی 1986 پاکستان مسلم لیگ پنجاب، پاکستان
12 حامد ناصر چٹھہ 31 مئی 1986 – 3 دسمبر 1988 پاکستان مسلم لیگ پنجاب، پاکستان
13 معراج خالد 3 دسمبر 1988 – 4 نومبر 1990 پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب، پاکستان
14 گوہر ایوب خان 4 نومبر 1990 – 17 اکتوبر 1993 پاکستان مسلم لیگ (ن)/اسلامی جمہوری اتحاد خیبر پختونخوا
15 یوسف رضا گیلانی 17 اکتوبر 1993 – 16 فروری 1997 پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب، پاکستان
16 الٰہی بخش سومرو 16 فروری 1997 – 20 اگست 2001 پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ
17 چوہدری امیر حسین 19 نومبر 2002–19 مارچ 2008 پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب، پاکستان
18 فہمیدہ مرزا 19 مارچ 2008 – 3 جون 2013 پاکستان پیپلز پارٹی سندھ
19 سردار ایاز صادق 3 جون 2013ء–22 اگست 2015ء پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب، پاکستان
- مرتضیٰ جاوید عباسی 24 اگست 2015ء – 9 نومبر 2015ء پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا
20 سردار ایاز صادق 9 نومبر 2015ء – 15 اگست 2018ء پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب، پاکستان
21 اسد قیصر 15 اگست 2018ء – 9 اپریل 2022ء پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا
22 راجہ پرویز اشرف 16 اپریل 2022ء – تا حال پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب، پاکستان

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]