مندرجات کا رخ کریں

مگہی زبان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مگہی
ماگدھی
  • मगही
مگہی
دیوناگری رسم الخط میں ”مگہی“ لفظ
دیسبھارت اور نیپال
خطہمگدھ (جنوبی بہار، شمالی جھارکھنڈ اور شمال مغربی مغربی بنگال[1][2][3]مشرقی نیپال کا ترائی علاقہ
قوممگہی
12.7 ملین (2011ء کی مردم شماری)[4][5]
(اضافی بولنے والوں کو ہندی کے تحت شمار کیا جاتا ہے)
ابتدائی شکلیں
بولیاں
  • جنوبی مگہی
  • شمالی مگہی
  • وسطی مگہی
  • کھورٹھا (مشرقی مگہی)
دیوناگری (سرکاری)
کیتھی (سابقہ)
سرکاری حیثیت
تسلیم شدہ
اقلیتی زبان
رموزِ زبان
آیزو 639-2mag
آیزو 639-3mag
گلوٹولاگmaga1260
علاقے جہاں مگہی بولی جاتی ہے

مگہی یا ماگدھی بھارت کے مشرقی وسطیٰ میں بولی جانے والی ایک اہم زبان ہے۔ اس کا قریبی تعلق بھوجپوری اور میتھلی زبانوں سے ہے اور ان تینوں کو عموماً بہاری زبان کی بولیاں شمار کیا جاتا ہے۔ مگہی کو دیوناگری یا کیتھی رسم الخط میں لکھا جاتا ہے۔ سنہ 2002ء کی مردم شماری کے مطابق، مگہی بولنے والوں کی تعداد تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ ہے اور یہ زبان بہار کے مختلف علاقوں جیسے گیا، پٹنہ، راجگیر، نالندہ اور جہان آباد میں زیادہ بولی جاتی ہے۔

مگہی زبان کو ایک مذہبی زبان کے طور پر بھی اہمیت حاصل ہے، کیونکہ کئی جین مت کے متون اسی زبان میں لکھے گئے ہیں۔ مگہی کی روایت زیادہ تر زبانی شکل میں زندہ ہے اور یہ آج بھی عوامی سطح پر استعمال ہوتی ہے۔ مگہی کا پہلا مشہور مہاکاوی (مثنوی) ”گوتم“ مہاکوی یوگیش نے 1960ء – 1962ء کے درمیان تحریر کیا تھا۔ یوگیشور سنگھ یوگیش [hi] کو جدید مگہی کے سب سے مشہور شاعر کے طور پر جانا جاتا ہے اور ان کی جینتی 23 اکتوبر کو مگہی دن کے طور پر منائی جاتی ہے۔

سنہ 2002ء میں رام پرساد سنگھ [hi] کو مگہی زبان کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعتراف میں ساہتیہ اکادمی اعزاز دیا گیا۔

کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ مگہی زبان سنسکرت کی ایک شکل ہے، مگر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بدھ اور مہاویر دونوں کی تعلیمات کی زبان ماگدھی ہی تھی۔ بدھ نے زبان کی قدامت کے بارے میں واضح طور پر کہا تھا کہ "یہ ماگدھی ہی اصل زبان ہے"۔ اس لیے مگہی زبان کا تعلق براہ راست ماگدھی سے ہے اور اس کی رسم الخط کیتھی ہے۔

حواشی

[ترمیم]
  1. جھارکھنڈ کی اضافی سرکاری زبان

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. G.A. Grierson (1927). "Magahi or Magadhi". Internet Archive (بزبان انگریزی).
  2. "Magahi". Omniglot (بزبان انگریزی).
  3. Lata Atreya. "Magahi and Magadh: Language and the People" (PDF). Global Journal of Interdisciplinary Social Sciences (بزبان انگریزی).
  4. "Magahi". ethnologue (بزبان انگریزی).
  5. "Magahi of Speakers' Strength of Languages and Mother Tongues - 2011" (PDF). Office of the Registrar General & Census Commissioner, India (بزبان انگریزی). 2011. p. 6. Retrieved 2024-09-22.
  6. "झारखंड : रघुवर कैबिनेट से मगही, भोजपुरी, मैथिली व अंगिका को द्वितीय भाषा का दर्जा". Prabhat Khabar (بزبان ہندی). 21 Mar 2018. Retrieved 2018-11-17.