مہاباد (نبی)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مہاباد یا مہ آباد[1] قدیم ایران میں پیغمبر سمجھا جانے والا ایک شخص جسے “دساتیر“ کا مصنف بھی گردانا جاتا ہے اور جس کا دین آفتاب، ماہتاب اور ستاروں کی پرستش سے عبارت ہے۔ آباد کے معنی لسان قدیم کی لغت میں ”بزرگ“ اور ”فیض رسان“ کے لیے جاتے تھے۔ اس کے پیروکاروں کو آبادان، آبادیان آوری اور مہابادی کے ناموں سے موسوم کیا جاتا ہے۔ ”دساتیر“ جس میں پندرہ ابواب شامل ہیں، 1808ء میں بمبئی سے شائع ہوئی تھی۔ ”دساتیر“ کی زبان بیک وقت اوستا، پہلوی، کیانی اور فارسی سے مشابہ مگر مختلف ہے۔ اسی بنا پر کہا جاتا ہے کہ اس کے بعض حصے جعلی ہیں اور یہ خود ساختہ حصے جلال الدین اکبر شہنشاہ ہند کے عہد میں اصل کتاب میں شامل کیے گئے تھے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مانیکا گاندھی، عزیر حسین (31 اگست 2018ء)۔ The Complete Book of Muslim and Parsi Names۔ پینگوئن بکس انڈیا۔ ISBN 9780143031840 
  2. معلومات انسائیکلو پیڈیا، ص 9، ج 1؛ مظفر حسین ، مکتبہ جدید پریس، سنت نگر، لاہور