مہر نیمروز (جریدہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مدیرسید حسن مثنیٰ ندوی
ابوالخیر کشفی
علی اکبر قاصد
شعبہاردو ادب
ملک پاکستان
مقام اشاعتکراچی
زباناردو

مہر نیمروز کراچی، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک ادبی جریدہ تھا جس کا اجرا فروری 1956ء میں ہوا۔ اس کے مدیران سید حسن مثنیٰ ندوی، سید ابوالخیر کشفی اور علی اکبر قاصد تھے۔[1]

مہر نیمروز کو سب سے زیادہ شہرت اس کے مستقل سلسلۂ مضامین چہ دلاور است دزدے سے ملی جس کے تحت بڑے بڑے ادیبوں کے سرقے بے نقاب کیے جاتے تھے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب ص 119، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء