میال (انگریزی: ٘Miyal) پاکستان کا ایک گاؤں جو پنجابضلع چکوال چوآسیدن شاہ میں واقع ہے۔اور دربار عالیہ میال شریف کے نام سے مشہور ہے۔چوآسیدن شاہ چکوال کی خوبصورت وادی کے درمیان حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی المعروف شاہ ہمدان ؒ کی اولاد پاک سادات ہمدانیہ کا قصبہ میال شریف دین اسلام کی ترویج مں ایک درخشاں ستارہ کی مانند ہے ۔ مسلک اہلسنت سے وابستہ یہ سادات جید علما ٕ کرام , پیران عظام, حفاظ کرام پروفیسرز, پولیس افسران سیاسی سماجی شخصیات اس گاؤں کی پہچان ہے ۔ دربار عالیہ میال شریف میں تین پیران عظام کی قبورہیں۔پہلے ولی کامل پیر سید غلام حسین شاہ ہمدانی ؒ المعروف گڑھے بن سرکار ۔ ان کو والی میال شریف کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے ۔ سرگودھا میں اپنی کراما ت کی بدولت گھڑے بن سرکار مشہور ہوئے۔دوسرے ولی کامل سید غوث شاہ ہمدانی ؒ ہے جو اپنے والد سید غلأم حسین شاہ ہمدانی کے بعد سلسلہ کو آگے بڑھایا ۔ آپ نے اپنے بیٹوں کو عالم و حافظ بنایا۔پیر سید غوث ؒ کو عارفانہ کلام سے بہت لگاو تھا۔کلام میاں محمد بخش ؒ اور کلام باہو ؒ بہت شوق سے سنتے ۔ تیسرے ولی کامل پیر سید مقبول شاہ ؒ نقشبندی سلسلے سے وابستہ تھے۔دربارعالیہ کے پاس نقشبندی اور چشتی خلافتیں موجود ہے ۔ قریب و جوار اور دور دراز سے مریدین و زاہرین 5, 6 ستمبر کو عرس منقعد ہوتا ہے اور ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہے اور فیض پا رہے ۔۔ ضلع چکوال میں قائم یہ آستانہ۔ سادات ہمدانیہ پنجاب بھر میں سادات ہمدانیہ کی پہچان ہے ۔-