مندرجات کا رخ کریں

میتریا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میتریا
 

معلومات شخصیت
عملی زندگی
شِسٹ یونانی۔بودھ مجسمہ مئیتریہ، گندھارا، تقریباً تیسری صدی عیسوی

مئیتریہ (سَنسکرت) یا مَتّییَہ (پالی)، ایک بودھِسَتّوَہ ہے جسے بدھ مت کے تمام مکاتبِ فکر میں اِس دُنیا کا آئندہ بدھ سمجھا جاتا ہے۔ پیش گوئی کی گئی ہے کہ وہ مئیتریہ بدھ یا مَتّییَہ بدھ بنے گا۔[1] کُچھ بدھ متی ادبیات میں، جیسے کہ امیتابھہ سُوترہ اور سددھرمہ پونڈریکہ سُوترہ، اسے اجیتا (ناقابلِ شکست، فتح ناپذیر) کے نام سے بھی یاد کیا گیا ہے۔ تبتی بدھ مت میں اسے "محبت کا رب" یا "معزز محبت کرنے والا" (پاکپا جامپا) کے نام سے جانا جاتا ہے۔[2] اس کے نام کی جڑ سنسکرت لفظ مئیتری ہے (پالی: مَتّا؛ جس کا مطلب دوستانہ مزاج، محبت بھری مہربانی ہے)۔ نام مئیتریہ کا تعلق ہند-ایرانی نام مِترا سے بھی ہے۔ ہندومت میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ مئیتریہ شمبھلہ کا بادشاہ ہوگا، جو کلکی اوَتار کا بھی جائے پیدائش ہے۔[3][4]

بدھ مت کی تمام شاخوں میں مئیتریہ کو گوتمہ بدھ کا براہِ راست جانشین تصور کیا جاتا ہے۔ موجودہ کلپہ (عہد) کے پانچویں اور آخری بدھ کے طور پر، مئیتریہ کی تعلیمات زمین پر بدھ کے دھرم کو دوبارہ قائم کرنے پر مرکوز ہوں گی۔ متون کے مطابق، مئیتریہ کی تعلیمات گوتمہ (شاکیامونی) کی تعلیمات کے مشابہ ہوں گی۔[5] مئیتریہ کے آنے کی پیش گوئی اس زوال کے دور میں کی گئی ہے جب گوتمہ بدھ کی تعلیمات کو نظر انداز یا مٹا دیا گیا ہوگا۔

تاریخ کے دوران متعدد مذہبی شخصیات اور روحانی رہنماؤں نے خود کو مئیتریہ کہنے کے دعوے کیے، تاہم مختلف بدھ متی فرقے اصرار کرتے ہیں کہ یہ دعوے جھوٹے ہیں اور یہ بات اجاگر کرتے ہیں کہ مئیتریہ ابھی بدھ کے طور پر ظاہر نہیں ہوا کیونکہ بدھ کی تعلیمات کو نظر انداز نہیں کیا گیا ہے۔ روایتی بدھ متی یقین رکھتے ہیں کہ مئیتریہ اس وقت توشِتا آسمان میں مقیم ہیں۔[6] تاہم، مئیتریہ ناقابلِ رسائی نہیں ہیں اور تاریخ کے مختلف ادوار میں متعدد بدھ متیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مئیتریہ نے ان سے ملاقات کی، ان کو مئیتریہ کے رؤیے ہوئے اور ان کو تعلیمات بھی دی ہیں۔ اس کے نتیجے میں، مہایانہ بدھ متی روایتی طور پر مئیتریہ کو یوگاچارہ روایت کا بانی سمجھتے ہیں، جو انھوں نے مختلف متون جیسے مہایانہ-سوترالنکارہ-کارِکا اور مدھیانتہ-ویبھاگہ کی وضاحت کے ذریعے ظاہر کیے۔[7]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Dharmachakra Translation Committee (2021). "Maitreya's Setting Out | Introduction". 84000 Translating The Words of The Buddha (بزبان انگریزی). Retrieved 2024-02-08.
  2. "Maitreya - Buddha-Nature"۔ buddhanature.tsadra.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-02-07
  3. Andrew Thomas (1977)۔ "Shambala: Oasis of Light" (PDF)۔ Manchester: The Philips Park Press
  4. Victoria LePage (1996)۔ Shambhala: The Fascinating Truth Behind the Myth of Shangri-La۔ Quest Books۔ ص 125–126۔ ISBN:978-0835607506
  5. Buddha Dharma Education Association (2014)۔ "Suttanta Pitaka: Khuddaka Nikāya: 14.Buddhavamsa-History of the Buddhas"۔ Guide to Tipiṭaka۔ Tullera, NSW, Australia: Buddha Dharma Education Association۔ 2014-12-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-21
  6. "Maitreya | Buddhism | Britannica". www.britannica.com (بزبان انگریزی). Retrieved 2022-04-16.
  7. Ford, James L. (2006). Jokei and Buddhist Devotion in Early Medieval Japan. Oxford University Press, USA. pp. 69-71. ISBN 978-0-19-518814-1