میرانڈا کر
| میرانڈا کر | |
|---|---|
میرانڈا 2025ء میں |
|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 20 اپریل 1983ء (42 سال)[1] سڈنی [2] |
| شہریت | |
| آنکھوں کا رنگ | نیلا |
| بالوں کا رنگ | خاکی |
| قد | 175 سنٹی میٹر |
| وزن | 57 کلو گرام |
| شریک حیات | اورلینڈو بلوم (22 جولائی 2010–2013) ایوان اسپیگل (27 مئی 2017–) |
| تعداد اولاد | 3 [4] |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | ماڈل [5]، سپر ماڈل [6][7] |
| پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، لاطینی زبان ، فرانسیسی [8] |
| ویب سائٹ | |
| ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
| IMDB پر صفحہ | |
| درستی - ترمیم | |
مِیرانڈا مے کَر (پ۔ 20 اپریل 1983ء) آسٹریلوی ماڈل ہیں۔ وہ 2007ء میں اس وقت نمایاں ہوئیں جب انھیں وِکٹوریاز سیکرٹ اینجلز میں شامل کیا گیا۔ میرانڈا وکٹوریاز سیکرٹ کی پہلی آسٹریلوی ماڈل تھیں اور انھوں نے آسٹریلوی ڈپارٹمنٹ اسٹور چین ’ڈیوڈ جونز‘ کی نمائندگی بھی کی۔ انھوں نے نامیاتی جلدی مصنوعات کا اپنا برانڈ KORA Organics متعارف کرایا اور ایک سِلْف ہیلْپ (خود اعتمادی) کی کتاب بھی تحریر کی۔
میرانڈا نے فیشن صنعت میں اپنے کیریئر کا آغاز 13 سال کی عمر میں کیا جب انھوں نے 1997ء میں ڈالی میگزین ماڈل سرچ مقابلہ جیتا۔ 2008ء سے وہ مسلسل فوربس کی دنیا کی سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی ماڈلوں کی فہرست میں شامل رہی ہیں۔ وہ پہلے انگریزی اداکار اورلینڈو بلوم سے شادی شدہ تھیں، جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ 2017ء سے وہ اسنیپ چیٹ کے صدر ایوان سپیگل کی اہلیہ ہیں اور ان سے ان کے تین بچے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ عنوان : Babesdirectory — بنام: Miranda Kerr — Babesdirectory ID: https://babesdirectory.online/profile/miranda-kerr — اخذ شدہ بتاریخ: 1 جون 2022
- ↑ عنوان : Gemeinsame Normdatei — ربط: https://d-nb.info/gnd/1020681128 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ http://news.bbc.co.uk/cbbcnews/hi/newsid_8840000/newsid_8849700/8849739.stm
- ↑ https://www.usatoday.com/story/life/people/2018/05/10/miranda-kerr-evan-spiegel-welcome-son-baby-boy/597493002/
- ↑ FMD model ID: https://www.fashionmodeldirectory.com/models/miranda_kerr/ — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
- ↑ http://www.eonline.com/ca/news/857605/miranda-kerr-s-road-to-the-altar-how-the-supermodel-found-her-happily-ever-after-with-evan-spiegel
- ↑ https://www.vogue.com/article/miranda-kerr-supermodel-day-in-the-life-video
- ↑ https://www.lesechos.fr/tech-medias/hightech/exclusif-comment-le-pdg-de-snapchat-est-devenu-francais-1156728 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جنوری 2020

