میرا سیال
میرا سیال | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Feroza Syal) |
پیدائش | 27 جون 1961 (60 سال)[1][2][3] وولورہیمپٹن |
شہریت | ![]() |
تعداد اولاد | 2 [4] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ مانچسٹر[5] |
پیشہ | اداکارہ اور ادکارہ، مزاحیہ اداکار، منظر نویس، فلم ساز، مصنفہ، ناول نگار، مصنفہ، منچ اداکارہ، فلم اداکارہ، ٹی وی پروڈیوسر |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی[6] |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم ![]() |
میرا سیال[ترمیم]
میرا سیال پیدائشی نام فیروزہ سیال کی پیدائش 27 جون 1961 کو ہوئی ۔وہ ایک انگریزی مزاح نگار ، مصنفہ ، ڈرامہ نگار ، گلوکارہ ، صحافی ، پروڈیوسر اور اداکارہ ہیں وہ 1997 کے نئے سال کے اعزاز میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (ایم بی ای) کی ممبر مقرر کی گئیں ۔ 2003 میں دی آبزرو نے انہیں برطانوی کامیڈی کے پچاس مزاحیہ خاکے میں شامل کیا۔ [9] [10] ڈرامہ اور ادب کی خدمات کے لئے سال میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (سی بی ای) کی کمانڈر مقرر کی گیا۔ [11] [12]۔
ابتدائی زندگی[ترمیم]
میرا سیال وولور ہیمپٹن میں پیدا ہوئیں اور ایسنگٹن ، سٹفرڈشائر میں پلی بڑھیں۔میرا کے والدین کا تعلق پنجاب سے ہے ، والد سریندر سیال کھتری ہیں اور والدہ سریندر اپل جٹ ہیں اور دونوں شادی کے بعد دلی سے برطانیہ آ بسے۔ ایسنگٹن کے چھوٹے سے گاؤں میں واحد ایشیائی خاندان اور گرد و نواح کا ماحول میرا کے ناول انیتا اینڈ می کا باعث بنا جسے میرا سیال نے 2003 میں بی بی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے نیم خودنوشت بھی قرار دیا [13]۔ انیتا اور میں پر بعد میں ایک فلم بھی بنی۔ میرا سیال نے ابتدائی تعلیم کوئین میری ہائی اسکول سے حاصل کی اور بعدازاں مانچسٹر یونیورسٹی سے انگریزی اور ڈرامہ پڑھا۔
پروفیشنل زندگی[ترمیم]
پڑھائی کے دوران ہی میرا نے سٹیفن جوزف اسٹوڈیو میں شمولیت اختیار کرکے اداکاری اور اسٹیج پلے لکھنے شروع کر دیے۔ گریجویشن کے بعد ڈرامہ اور سائیکو تھراپی میں ایم اے کرنے کے لیے یونیورسٹی آف لیڈز میں داخلہ لیا۔ میرا نے 1993 میں فلم بھاجی آن دا بیچ کا سکرین پلے لکھا جس کے ہدایت کار گوریندر چڈھا تھے جنہوں نے بینڈ اٹ لائیک بیکھم کی ہدایت کاری بھی کی۔ انہوں نے بی بی سی کامیڈی اسکیچ شو "گڈنش گریشس می" کی ٹیم میں رہتے ہوئے لکھا بھی اور پرفارم بھی کیا، یہ شو پہلے ریڈیو پھر ٹی وی پر چلا۔
ایوارڈ اور اعزازات[ترمیم]
میرا سیال نے یونیورسٹی میں پڑھائی کے دوران شو "ون آف اس" میں اداکاری پر نیشنل اسٹوڈنٹ ڈرامہ ایوارڈ جیتا۔ اپنی کتاب انیتا اور میں کے لیے بیٹی ٹراسک ایوارڈ جیتا۔ 2003 میں انہیں نازیہ حسن فاؤنڈیشن ایوارڈ ملا۔ 2017 میں انہیں فیلو آف رائل سوسائٹی آف لٹریچر کے لیے منتخب کیا گیا۔
ذاتی زندگی[ترمیم]
میرا سیال کی پہلے شادی شیکھر بھاٹیا سے ہوئی جو 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ 2005 میں انہوں نے سنجیو بھاسکر سے دوسری شادی کر لی۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm0842935 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اکتوبر 2015
- ↑ انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/112087 — بنام: Meera Syal — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/419788 — بنام: Meera Syal — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ When I got pregnant at 44, I felt so grateful but also guilty over my good luck — شائع شدہ از: 19 جون 2015
- ↑ Your Manchester: Meera's Manchester Memories — صفحہ: 28 — ناشر: جامعہ مانچسٹر
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb135545820 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ The Royal Society of Literature — ناشر: رائل سوسائٹی آف لٹریچر
- ↑ New Year Honours 2015
- ↑ "University of Roehampton – Honorary Degrees". Roehampton.ac.uk. 28 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2013.
- ↑ "The 50 funniest people in Britain (part two) | Stage | The Observer". The Guardian. Theguardian.com. 7 December 2003. اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2013.
- ↑ The London Gazette: (Supplement) no. 61092. p. . 31 December 2014.
- ↑ 2015 New Year Honours List آرکائیو شدہ 2 جنوری 2015 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ "Films – interview – Meera Syal". BBC. اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2013.
|
- 1961ء کی پیدائشیں
- 27 جون کی پیدائشیں
- فیلو رائل سوسائٹی ادب
- بقید حیات شخصیات
- بھارتی نژاد برطانوی اداکارائیں
- انگریز فلمی اداکارائیں
- انگریز فلم پروڈیوسر
- انگریز خواتین ناول نگار
- انگریز منظر نویس
- انگریز ٹیلی ویژن اداکارائیں
- انگریز ٹیلی ویژن مصنفین
- فضلاء مانچسٹر یونیورسٹی
- برطانوی خواتین منظر نویس
- ٹیلی ویژن مصنفات
- بیسویں صدی کے انگریز ناول نگار
- بیسویں صدی کے انگریز مصنفین
- بیسویں صدی کی برطانوی مصنفات
- بیسویں صدی کی انگریز اداکارائیں
- اکیسویں صدی کی انگریز اداکارئیں
- خواتین ٹیلی وژن پروڈیوسرز