میرا ہاشمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میرا ہاشمی
معلومات شخصیت
پیدائش 2 اکتوبر 1976ء (48 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

میرا ہاشمی ایک پاکستانی اداکارہ، میزبان اور ہدایت کارہ ہیں۔ [1] وہ ڈراموں تین بٹا تین، ٹامک ٹویاں اور فیملی فرنٹ میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ [2]میرا شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔ [3] میرا کے والد شعیب ہاشمی ایک اداکار ہیں اور ان کی والدہ ایک مصورہ سلیمہ ہاشمی ہیں اور ان کے دادی اور دادی فیض احمد فیض اور ایلس فیض شاعر تھے۔ [3] اور ان کی خالہ منیزہ ہاشمی ایک پروڈیوسر ہیں اور ان کے کزن عدیل ہاشمی بھی ایک اداکار ہیں۔ [3][4]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

میرا 1976ء میں لاہور، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ [5] انھوں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس سے ثقافتی علوم میں ایم فل کیا۔ [5] بعد میں وہ کینیڈا کی کنکورڈیا یونیورسٹی چلی گئیں اور فلم پروڈکشن میں میجر کیا۔ [5]

عملی زندگی[ترمیم]

میرا نے بطور اداکارہ 1995ء میں پی ٹی وی میں قدم رکھا۔ [6][7] وہ پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں نظر آئیں۔ [8][9] وہ ڈراموں اینٹینا واشنگ پاؤڈر، ٹمک ٹویاں اور کوثر کا دسترخوان میں نظر آئیں۔ [10][11][12] وہ ڈراموں کٹوتی اور تین بٹا تین میں بھی نظر آئیں۔ [13][14] اس کے بعد وہ مزاحیہ ڈراما فیملی فرنٹ میں ہما کے روپ میں نظر آئیں، ان کے کردار کو ان کے ساتھی اداکاروں صبا حمید اور نسیم وکی نے سراہا تھا۔ [15][16][17][18][19]

ذاتی زندگی[ترمیم]

میرا شادی شدہ ہے اور ان کے دو بچے ہیں۔ [3] میرا کے والد شعیب ہاشمی ایک اداکار ہیں اور ان کی والدہ ایک مصورہ سلیمہ ہاشمی ہیں اور ان کے دادی اور دادی فیض احمد فیض اور ایلس فیض شاعر تھے۔ [3] اور ان کی خالہ منیزہ ہاشمی ایک پروڈیوسر ہیں اور ان کے کزن عدیل ہاشمی بھی ایک اداکار ہیں۔ [3][20]

فلموگرافی[ترمیم]

ٹیلی ویژن[ترمیم]

سال عنوان کردار نیٹ ورک
1995ء تین بٹا تین مہرین پی ٹی وی
1996ء اینٹینا واشنگ پاؤڈر سکینہ پی ٹی وی
1997ء فیملی فرنٹ ہما پی ٹی وی
1998ء ٹمک ٹویاں سفینہ پی ٹی وی
1998ء کٹوتی فائزہ پی ٹی وی
1999ء کوثر کا دسترخوان کوثر پی ٹی وی
2000ء بیانیہ خود پی ٹی وی
2015ء صوفیہ کے ساتھ ویک اینڈ ورلڈ خود پی ٹی وی
2016ء ماہرہ خان سرمد کھوسٹ اور میرا ہاشمی کے ساتھ گفتگو میں خود الیکٹرانک ڈیری
2018ء فیض میلہ خود الیکٹرانک ڈیری
2019ء سالٹ آرٹس خود سماء ٹی وی
2019ء ماہرہ خان سرمد کھوسٹ اور میرا ہاشمی کے ساتھ گفتگو میں خود الیکٹرانک ڈائری

کتابیات[ترمیم]

میرا نے اپنے دادا فیض احمد فیض کی یاد میں 2019ء میں گلزار کی اجازات: انسائٹس انٹو دی فلم کے عنوان سے ایک تنقیدی کتاب بھی تصنیف کی اور فیض فیسٹیول سے منسوب کی۔ [21][22] اسی سال انھوں نے صبا محمود بشیر اور ستھیا سرن کے ساتھ مل کر گلزار کی تھری کلاسک فلمز کے عنوان سے ایک اور کتاب لکھی: انسائٹس انٹو دی فلمز لکھی۔ [23]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "After 'Friends'، five Pakistani shows we wish to see reunion of"۔ The Express Tribune۔ جون 1, 2021 
  2. "Dramas haven't gone amiss, they have evolved: Saba Hamid"۔ The Express Tribune۔ جون 2, 2021 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث "Good parenting: All about my mother"۔ The Express Tribune۔ جون 12, 2021 
  4. "The Faiz photo exhibition"۔ The Express Tribune۔ جون 13, 2021 
  5. ^ ا ب پ "Ms. Mira Hashmi"۔ Lahore School of Economics۔ جون 3, 2021۔ 28 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2022 
  6. "Faiz fest culminates with glitzy Mahira and child folk singers"۔ Dawn News۔ جون 4, 2021 
  7. "In-Depth – Lahore Literature Festival"۔ Dawn News۔ جون 5, 2021 
  8. "LLF2015: Between parallels and differences"۔ The Nation۔ جون 21, 2021 
  9. "'Baat Cheet' with Wajeeha Tahir"۔ The Nation۔ جون 22, 2021 
  10. "Amidst narratives and fiction"۔ The News International۔ جون 6, 2021 
  11. "Did the Faiz International Festival live up to the legend it celebrates?"۔ Images.Dawn۔ جون 7, 2021 
  12. "On wandering in Lahore"۔ The Nation۔ جون 17, 2021 
  13. "In memoriam: Bells ring forever for Jahan Ara"۔ The Express Tribune۔ جون 8, 2021 
  14. "TV nostalgia: The golden era of Pakistani dramas"۔ The Nation۔ جون 18, 2021 
  15. "Making of a 'masala film'"۔ Dawn News۔ جون 9, 2021 
  16. "The makers and critics on films"۔ The News International۔ جون 10, 2021 
  17. "Why film matters"۔ The News International۔ جون 11, 2021 
  18. "Heritage Now welcomes culture enthusiasts"۔ The Nation۔ جون 19, 2021 
  19. "Expressions, passions about pushing the boundaries"۔ جون 20, 2021 
  20. "The Faiz photo exhibition"۔ The Express Tribune۔ جون 13, 2021 
  21. "Mira Hashmi's book dedicated to Gulzar launched at Faiz Ghar"۔ Daily Times۔ جون 14, 2021 
  22. "Mira Hashmi's book on Gulzar's 'Ijazat' to launch on جون 28"۔ Daily Times۔ جون 15, 2021 
  23. "HT Picks: The most interesting books of the week"۔ Hindustan Times۔ جون 16, 2021 

بیرونی روابط[ترمیم]