میرے رشک قمر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
"میرے رشک قمر"
گیت by نصرت فتح علی خان
زبان اردو:
"میرے رشک قمر"
ریلیز 1 جنوری 1988ء
ریکارڈز 1987ء
صنف غزل، قوالی
طوالت 17:38
لیبل ہائی ٹیک میوزک
کمپوزر نصرت فتح علی خان
بول نگار فنا بلندشہری
External audio
"میرے رشک قمر" یوٹیوب پر

میرے رشک قمر ایک غزلیہ قوالی ہے جس کو فنا بلند شہری نے لکھا ہے اور مشہور صوفی قوالی گلوکار نصرت فتح علی خان نے اس قوالی کی آہنگ سازی کی ہے۔ یہ سب سے پہلے سنہ 1988ء کو منظر عام پر پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اس کے بھتیجے راحت فتح علی خان نے کئی بار موسیقی کی مجالس میں اس کی نغمہ سرائی کی۔[1][2]

گیت کا مکمل نسخہ[ترمیم]

میرے رشکِ قمر تُو نے پہلی نظر جب نظر سے ملائی مزا آگیا

برق سی گِر گئی کام ہی کر گئی آگ ایسی لگائی مزا آگیا

جام میں گھول کر حُسن کی مستیاں چاندنی مُسکرائی مزا آگیا

چاند کے سائے میں اے میرے ساقیا تُو نے ایسی پلائی مزا آگیا

نشہ شیشے میں انگڑائی لینے لگا بزمِ رِنداں میں ساغر کھنکنے لگے مئے کدے پہ برسنے لگیں مستیاں جب گھٹا گِر کے چھائی مزا آگیا

بے حجابانہ وہ سامنے آ گئے اور جوانی جوانی سے ٹکرا گئی آنکھ اُن کی لڑی یُوں میری آنکھ سے دیکھ کر یہ لڑائی مزا آگیا

آنکھ میں تھی حیا ہر ملاقات پر سُرخ عارض ہوئے وصل کی بات پر اُس نے شرما کے میرے سوالات پہ ایسے گردن جُھکائی مزا آگیا

شیخ صاحب کا اِیماں بِک ہی گیا دیکھ کر حُسنِ ساقی پگھل ہی گیا آج سے پہلے یہ کتنے مغرور تھے لُٹ گئی پارسائی مزا آگیا

اے فناؔ شکر ہے آج بعدِ فنا اُس نے رکھ لی میرے پیار کی آبرُو اپنے ہاتھوں سے اُس نے مری قبر پر چادرِ گُل چڑھائی مزا آگیا

2013ء ری مکس[ترمیم]

"میرے رشک قمر"
آمیختہ گیت by نصرت فتح علی خان
from the album ری فورمڈ
ریلیز 5 اپریل 2013
ریکارڈز 1988
صنف غزل، قوالی
طوالت 4:53
لیبل اوریئنٹل اسٹار ایجنسیز، ہائی ٹیک میوزک
کمپوزر نصرت فتح علی خان، اے ون میلوڈی ماسٹر
بول نگار فنا بلند شہر
پروڈوسر اے ون میلوڈی ماسٹر
External audio
"میرے رشک قمر" یوٹیوب پر

گیت میرے رشک قمر کو 5 اپریل 2013ء میں اے ون میلوڈی ماسٹر نے موسیقی البم ری فورمڈ کے لیے آمیختہ شکل میں آہنگ سازی کی ہے۔[3]

2017ء فلمی ورژن[ترمیم]

"میرے رشک قمر"
ساونڈ ٹریک by نصرت فتح علی خان اور راحت فتح علی خان
from the album بادشاہو
ریلیز 13 جولائی 2017
ریکارڈز 2016
صنف رومانی صوفی
طوالت 3:40
لیبل ٹی سیریز
کمپوزر نصرت فتح علی خان، تنشک باغچی
بول نگار فنا بلندشہری، منوج منتشر
پروڈوسر بھوشن کمار
بیرونی ربط پر ویڈیو
"میرے رشک قمر" یوٹیوب پر
"میرے رشک قمر" یوٹیوب پر

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Mere Rashke Qamar (Complete Original Version)۔ ایمیزون (کمپنی)۔ Retrieved 19 جولائی 2017.
  2. Mere Rashke Qamar (Complete Original Version)۔ Saavn۔ Retrieved 19 جولائی 2017.
  3. Reformed۔ Amazon.com. Retrieved 19 جولائی 2017.

بیرونی روابط[ترمیم]