میرے رشک قمر (گیت)
"" | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
گیت از | |||||||
زبان | اردو: "میرے رشک قمر" | ||||||
ریلیز | 1 جنوری 1988ء | ||||||
ریکارڈ شدہ | 1987ء | ||||||
صنف | غزل، قوالی | ||||||
طوالت | 17:38 | ||||||
لیبل | ہائی ٹیک میوزک | ||||||
نغمہ ساز | نصرت فتح علی خان | ||||||
بول نگار | فنا بلندشہری | ||||||
|
میرے رشک قمر ایک غزلیہ قوالی ہے جس کو فنا بلند شہری نے لکھا ہے اور مشہور صوفی قوالی گلوکار نصرت فتح علی خان نے اس قوالی کی آہنگ سازی کی ہے۔ یہ سب سے پہلے سنہ 1988ء کو منظر عام پر پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اس کے بھتیجے راحت فتح علی خان نے کئی بار موسیقی کی مجالس میں اس کی نغمہ سرائی کی۔[1][2]
گیت کا مکمل نسخہ
[ترمیم]میرے رشکِ قمر تُو نے پہلی نظر جب نظر سے ملائی مزا آگیا
برق سی گِر گئی کام ہی کر گئی آگ ایسی لگائی مزا آگیا
جام میں گھول کر حُسن کی مستیاں چاندنی مُسکرائی مزا آگیا
چاند کے سائے میں اے میرے ساقیا تُو نے ایسی پلائی مزا آگیا
نشہ شیشے میں انگڑائی لینے لگا بزمِ رِنداں میں ساغر کھنکنے لگے مئے کدے پہ برسنے لگیں مستیاں جب گھٹا گِر کے چھائی مزا آگیا
بے حجابانہ وہ سامنے آ گئے اور جوانی جوانی سے ٹکرا گئی آنکھ اُن کی لڑی یُوں میری آنکھ سے دیکھ کر یہ لڑائی مزا آگیا
آنکھ میں تھی حیا ہر ملاقات پر سُرخ عارض ہوئے وصل کی بات پر اُس نے شرما کے میرے سوالات پہ ایسے گردن جُھکائی مزا آگیا
شیخ صاحب کا اِیماں بِک ہی گیا دیکھ کر حُسنِ ساقی پگھل ہی گیا آج سے پہلے یہ کتنے مغرور تھے لُٹ گئی پارسائی مزا آگیا
اے فناؔ شکر ہے آج بعدِ فنا اُس نے رکھ لی میرے پیار کی آبرُو اپنے ہاتھوں سے اُس نے مری قبر پر چادرِ گُل چڑھائی مزا آگیا
2013ء ری مکس
[ترمیم]"" | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
آمیختہ گیت از | |||||||
از البم ' | |||||||
ریلیز | 5 اپریل 2013 | ||||||
ریکارڈ شدہ | 1988 | ||||||
صنف | غزل، قوالی | ||||||
طوالت | 4:53 | ||||||
لیبل | اوریئنٹل اسٹار ایجنسیز، ہائی ٹیک میوزک | ||||||
نغمہ ساز | نصرت فتح علی خان، اے ون میلوڈی ماسٹر | ||||||
بول نگار | فنا بلند شہر | ||||||
پیش کار | اے ون میلوڈی ماسٹر | ||||||
|
گیت میرے رشک قمر کو 5 اپریل 2013ء میں اے ون میلوڈی ماسٹر نے موسیقی البم ری فورمڈ کے لیے آمیختہ شکل میں آہنگ سازی کی ہے۔[3]
2017ء فلمی ورژن
[ترمیم]"" | |||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
ساونڈ ٹریک از | |||||||||
از البم ' | |||||||||
ریلیز | 13 جولائی 2017 | ||||||||
ریکارڈ شدہ | 2016 | ||||||||
صنف | رومانی صوفی | ||||||||
طوالت | 3:40 | ||||||||
لیبل | ٹی سیریز | ||||||||
نغمہ ساز | نصرت فتح علی خان، تنشک باغچی | ||||||||
بول نگار | فنا بلندشہری، منوج منتشر | ||||||||
پیش کار | بھوشن کمار | ||||||||
|
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Mere Rashke Qamar (Complete Original Version)۔ ایمیزون (کمپنی)۔ اخذکردہ بتاریخ 19 جولائی 2017.
- ↑ Mere Rashke Qamar (Complete Original Version) آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ saavn.com (Error: unknown archive URL)۔ Saavn۔ اخذکردہ بتاریخ 19 جولائی 2017.
- ↑ Reformed۔ Amazon.com. اخذکردہ بتاریخ 19 جولائی 2017.