میرے ہمسفر (ٹی وی سلسلہ)
میرے ہمسفر | |
---|---|
تحریر | سائرہ رضا |
ہدایات | قاسم علی مرید |
نمایاں اداکار | |
تھیم موسیقی | نوید ناشاد |
افتتاحی تھیم |
|
نشر | پاکستان |
زبان | اردو |
اقساط | 32 |
تیاری | |
فلم ساز |
|
پروڈکشن ادارہ | سکس سگما پلس |
نشریات | |
چینل | اے آر وائی ڈیجیٹل |
30 دسمبر 2021ء | – جاری
میرے ہمسفر ایک پاکستانی ڈراما ٹیلی ویژن سیریز ہے جسے ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب نے سکس سگما پلس کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ قاسم علی مرید کی ہدایت کاری اور سائرہ رضا کا تحریر کردہ، یہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر 30 دسمبر 2021 سے 29 ستمبر 2022 تک نشر ہوا۔ اس میں فرحان سعید اور ہانیہ عامر کے ساتھ صبا حمید، وسیم عباس، ثمینہ احمد، زویا ناصر اور عمر شہزاد نے معاون کردار ادا کیے ہیں۔ [1]
میرے ہمسفر ایک لڑکی ہالا کے گرد گھومتی ہے جسے اس کے والد اس کے ددیال چھوڑ جاتے ہیں جہاں اس کے ساتھ بدسلوکی ہوتی ہے، خاص طور پر اس کی تائی جان۔ بعد میں، اس کا تایرا بھائی حمزہ، آسٹریلیا سے واپس آتا، اس سے شادی کرتا ہے اور اسے وہ عزت دیتا ہے جس کی اسے ہمیشہ ضرورت تھی۔[2]
اس ڈراما کو سامعین کی طرف سے مثبت جائزے ملے ہیں اور اسے بہت زیادہ درجہ دیا گیا ہے۔ اس نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور متحدہ عرب امارات میں مقبولیت حاصل کی ہے۔[3][4]