میر سید دانیال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میر سید دانیال[ترمیم]

نام[ترمیم]

میر سید دانیال عراقی یا میر سید دانیال اراکی

پیدائش[ترمیم]

۸۸۷ھ

وفات[ترمیم]

۹۵۷ھ

مدفن[ترمیم]

آستان عالیہ حضرت میر سید دانیال ؒ ڈب گاندربل کشمیر

تاریخ[ترمیم]

کشمیر میں شیعہ مذہب کی تبلیغ ترویج کے سلسلے میں جن بزرگ تاریخ ساز شخصیتوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں ان میں جناب شہید میر سید دانیالؒ اپنے پدر بزرگوار شہید میر شمس الدین ؒ اراکی کے بعد ایک امتیازی حیثیت کے مالک تھے ۔ میر شمس الدین ؒ اراکی کے فرزند جناب دانیال ؒ کی ذات گرامی ہی تھی جس نے دن رات تبلیغ دین میں بسر کرکے مرزا حیدر کاشغری کے ہاتھوں سے جام شہادت نوش کیا ۔ میر شمس الدین ؒ اراکی کے بعد جناب دانیال ہی شیعوں کے مذہبی رہنما اور مرکزوحدت تھے۔ میر سید دانیال ؒ میر اراکی کے فرزند اکبر تھے ، آپ کی ولادت کے بارے میں مورخین میں اختلاف کے باوجود مختلف تواریخ سے آپ کی ولادت ۸۸۷ھ بتائی گئی ہے ۔ میر سید دانیال ؒ نے اپنے پدر بزرگوار کے زیر سایہ تعلیم وتربیت پائی اور باپ ہی کے زیر سایہ تعلیم وتربیت ، علمی مدارج اور سلوک وعرفان کے مراتب طے کرکے باپ کی جیتی جاگتی تصویر بنے ۔ ۹۵۷ھ میں شہید ہوئے ۔

مرزا حیدر کاشغری نے اپنی حکومت کے دوران میر سید دانیال ؒ کو اسکردو(پاکستان) میں گرفتار کرکے بامشقت کشمیر آنے پر مجبور کیا اور ایک سال تک قید بامشقت رکھا ۔ میر سید دانیال ؒ کے قتل کا جواز مرزا حیدر کاشغری نے دو چھوٹے گواہوں کے ذریعے چند مولویوں کے پاس جھوٹی گواہی دلا کر حاصل کیا ، یہ گواہی کذب و افتر پر تھی ۔قاضی عبدالغفور اور قاضی ابراہیم کے فتووں سے ثابت ہونے کے بجائے ثابت کرکے بےبنیاد الزام اور تہمت سے میر سید دانیال ؒ کے قتل کا سامان فراہم کیا تھا ۔ اور قتل کا جواز لینے کے بعد عشم سمبل (سمبل،بانڈی پورہ،کشمیر ) نامی میدان میں میر سید دانیال ؒ کو مار ڈالا ، چونکہ عشم اور آس پاس کا علاقہ خطرہ سے خالی نہیں تھا اور اگر شیعہ لوگ میر سید دانیال ؒ کو وہی دفن کرتے تو عین ممکن تھا کہ مرزا کاشغری آپ کے جنازے کے ساتھ بھی میر شمس الدین ؒ اراکی کے جسد کی طرح بے احترامی کرتا ۔ اس لئے انہوں نے رات کی تاریخی میں ان کے جسد کو اٹھا کر موضع ڈب (ضلع گاندربل کشمیر) کی طرف منتقل کیا اور آپ کو سپرد خاک کیا گیا ۔ میر سید دانیال ؒ کے بڑے فرزند سید محمد علی جسکا لقب میر شمس الدین ثانی تھا کو کریوہ گرند کلان (ضلع بڈگام کشمیر) میں شہید کیا گیا ۔ وہاں سے آپ کا جسد تُلرزو سوناواری کی طرف نقل کرکے وہاں دفن کیا گیا۔

جانشین[ترمیم]

سید محمد علی (میر شمس الدین ثانی)

گیلری[ترمیم]

shrine of mir syed mohammad daniyal (r.a)

location:→ village: dab district: ganderbal

state: jammu and kashmir
mausoleum of mir syed daniyal araqi Dab, Ganderbal J&K
Shrine of Shaheed Syed Mohammad Daniyal R.A Dab Ganderbal Kashmir
Shrine of Syed Mohammad Daniyal (R.A) , Dab Ganderbal Kashmir