میشا شفیع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
میشا شفیع
پیدائشی نام میشا شفیع
پیدائش 1 دسمبر 1981ء (عمر 37 سال)لاہور، پنجاب، پاکستان
پیشے گلوکاری، اداکار، ماڈل
آلات گفتار، بول
متعلقہ کارروائیاں کوک سٹوڈیو اور اوور لوڈ
ویب سائٹ meeshashafi.net

میشا شفیع ایک پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ ہے۔[1]

میشا نے پہلی بار 2013ء میں میرا نائر کی فلم دی ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ میں معاون اداکارہ کا کردار کیا۔ جب کہ اسی سال مزید بالی وڈ فلم بھاگ ملکھا بھاگ میں کام کیا، جو 2013ء کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ایک فلم بولی ووڈ فلم بھارت میں۔ میشا نے اس کے بعد بلال لاشاری کی ایکشن تھریلر فلم وار میں بھی کام کیا، جو سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی پاکستانی فلموں میں سے ایک۔ ہے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

میشا شفیع لاہور، پاکستان میں پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئی، میشا پاکستانی اداکارہ صبا محمود کی بیٹی ہیں۔ لاہور کے گرائمر اسکول سے اے لیول اور نیشنل کالج آف آرٹس سے گریجویٹ کیا ہے۔

پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

ماڈلنگ[ترمیم]

میشا نے 17 سال کی عمر میں ماڈلنگ میں قدم رکھا، پہلی بار جواد احمد کے وڈیو گانے بن تیرے کیا ہے جینا میں ماڈلنگ کی۔[2] 2009ء میں لی اوریل پیرس پاکستان نے میشا کو اپنا برانڈ کا سفیر مقرر کیا۔[3][4] اس کے بعد میشا کئی پاکستانی اور بین الاقوامی رسالوں جیسے لی اوفیشل اور ووگ بھارت وغیرہ میں نظر آئیں۔ میشا کئی کثیر ملکی اداروں کی مصنوعات کی مشہوریوں میں کام کر چکی ہیں، ان میں کوکا کولا، لپٹن چائے، موبی لنک، فینٹا، الائیڈ بینک، ایل جی موبائل فون قابل ذکر ہیں۔[2]

اداکاری[ترمیم]

میشا نے 2006ء میں ہم ٹی وی کے ڈرامے محبت خواب کی صورت سے اداکاری کا آغاز کیا۔ اگلے سال 2007ء میں، جیو ٹی وی کے ڈرامے یہ زندگی وہ تو نہیں میں کام کیا۔

2012ء میں میرا نائر کی انگریزی فلم دی ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ (یہ محسن حمید کے اسی نام کے ناول پر مبنی ہے) سے فلموں میں اداکاری کا آغاز کیا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کیٹ ہڈسن اور ریز احمد تھے۔ یہ فلم 9/11 کے بعد امریکی عوام پر مسلمانوں کے خراب تاثر کا بیان کرتی ہے۔ میشا نے ایک جدید پاکستانی گلوکارہ کا کردار ادا کیا۔ فلم پر ناقدین نے ملا جلا تبصرہ کیا اور فلم باکس آفس پر بھی خاص کامیابی حاصل نہ کر پائی۔[5][6] تاہم، ناقدین نے میشا شفیع کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔[7]

اداکاری[ترمیم]

فلموگرافی[ترمیم]

سال فلم کردار زبان وضاحت
2013 دی ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ بینا خان انگریزی
2013 بھاگ ملکھا بھاگ پری زاد ہندی
2013 وار زویا، Laxmi اردو، انگریزی اے آر وائے فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ[8]
2014 عظیم چالبازیاں انگریزی زبان Filming

ٹی وی[ترمیم]

سال شو کردار زبان وضاحت
2014 عشق اوے امل اردو
2016 مور محل فرخ زاہد اردو

ڈسکوگرافی[ترمیم]

سال عنوان
2009 پچھل پیری
2012 دی ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ

کوک اسٹوڈیو گیت[ترمیم]

سال گیت وضاحت
2010 "چوری چوری" اولین گلوکار ریشماں
2010 "الف اللہ" مع عارف لوہار
2012 "دشت تنہائی اولین گلوکار اقبال بانو
2012 "عشق آپ بے اولا" مع چکوال گروپ
2014 "سن وے بلوری" اولین گلوکار نور جہاں (گلوکارہ)
2014 "چکنی" اولین گلوکار عالم لوہار
2016 "اے راہ حق کے شہیدو" اولین گلوکار نسیم بیگم[9]
2016 "بھولے بھالے"
2016 "اے لیاری"

لولی ووڈ[ترمیم]

سال گیت فلم کمپوزر
2015

2016

2017

EVA مور اسٹرنگز
سن وے بلوری شان عشق عامر منور
24/7 لک ہلنا پنجاب نہیں جاؤں گی شانی ارشد

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "About: Meesha Shafi"۔ Web PK۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2011۔
  2. ^ ا ب Anam Mansuri۔ "It's getting hot in here"۔ Tribune Pakistan۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  3. "Meesha interview with Fashion Central"۔ Fashion Central۔ 6 اپریل 2010۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2011۔
  4. Shireen Hirani۔ "Meesha Shafi Biography & Pictures"۔ Fashion in Step۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جنوری 2013۔
  5. The Reluctant Fundamentalist (2013) – International Box Office Results – Box Office Mojo
  6. Mira Nair on ‘The Reluctant Fundamentalist’ - The New York Times
  7. "Archived copy"۔ مورخہ 2 دسمبر 2013 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2013۔
  8. "Archived copy"۔ مورخہ 26 دسمبر 2014 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-30۔
  9. "PakistaniMusic.com: نسیم بیگم: The Tragedy Queen"۔ www.pakistanimusic.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-02۔

بیرونی روابط[ترمیم]