مندرجات کا رخ کریں

میلکلم ہیلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میلکلم ہیلی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 15 فروری 1872ء [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 1 جون 1969ء (97 سال)[4][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی مرچنٹ ٹیلرز اسکول
کارپس کرسٹی کالج، اوکسفرڈ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [4]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل نوآبادیاتی انتظامیہ [5]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت انڈین سول سروس   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 آرڈر آف میرٹ (1956)[6]
جامعہ لیڈن سے اعزازی ڈاکٹریٹ (1948)[7]
 نائیٹ گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جورج (1939)[6]
 نائٹ گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹاد آف انڈیا (1932)[6]
 نائٹ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹاد آف انڈیا   (1922)[6]
 کمپینین آف دی آرڈر آف دی اسٹاد آف انڈیا (1915)[6]
 کمپینین آف دی آرڈر آف دی انڈین ایمپائر (1911)[6]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

سر ولیم میلکلم ہیلی طبقۂ اعلائے ستارۂ ہند (انگریزی: William Malcolm Hailey) (15 فروری 1872ء- یکم جون 1969ءOM, طبقۂ اعلائے ستارۂ ہند, GCMG, GCIE, PC[8]) سنسکرت کے پروفیسر، ہندوستان میں برطانوی نوآبادیاتی منتظم تھے جو 1895ء سے 1898ء تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور جامعہ پنجاب لاہور کے وائس چانسلر کے عہدے پر فائز رہے۔[9]

حالات زندگی

[ترمیم]

ہیلی 15 فروری 1872ء کو پیدا ہوئے۔ انھوں نے مرچنٹ ٹیلرز سکول، نارتھ ووڈ اور کارپس کرسٹی کالج، اوکسفرڈ میں تعلیم حاصل کی اور 1896ء میں انڈین سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔[10] پنجاب یونیورسٹی کا زیر انتظام ایشیا میں کامرس کا سب سے قدیم خصوصی ادارہ ہیلے کالج آف کامرس ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔ جب یہ کالج مارچ 1927ء میں قائم ہوا تو ہیلی پنجاب کے گورنر اور پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر تھے۔ ہیلی 1924ء سے 1928ء تک پنجاب کے گورنر[11] اور 1928ء سے 1934ء تک صوبہ جات متحدہ کے گورنر رہے۔[10] وہ ابتدائی طور پر ہندوستانی قوم پرستی کی طاقت کے قائل تھے، لیکن اس کے بارے میں متذبذب رہے۔[12]

انھیں 1911ء میں آرڈر آف انڈین ایمپائر، 1915ء میں کمپینین آف دی آرڈر آف دی سٹار آف انڈیا، 1921ء میں نائٹ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی انڈین ایمپائر اور 1928ء میں نائٹ گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی انڈین ایمپائر مقرر کیا گیا تھا جبکہ وہ 1932ء میں اسٹار آف انڈیا کے آرڈر کے نائٹ گرینڈ کمانڈر مقرر ہوئے۔ 1936ء میں صوبہ جات متحدہ گورنر مقرر ہوئے۔ ہندوستان کا سب سے قدیم قومی پارک بنا کر ان کے اعزاز میں ہیلی نیشنل پارک کا نام دیا گیا (بعد میں اس کا نام بد کر جم کاربٹ نیشنل پارک کر دیا گیا)۔ اسی سال انھیں بیرن ہیلی بنایا گیا۔ 1937ء میں وہ رائل ایشیاٹک سوسائٹی برطانیہ اور آئرلینڈ کے صدر منتخب ہوئے۔ 1939 ءمیں انھیں آرڈر سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج بنایا گیا۔ انھوں نے افریقہ کے مشنوں پر کام کیا۔ 1938ء میں افریقی سروے تیار کیا۔ یہ رپورٹ رائل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز (چتھم ہاؤس) کے زیر اہتمام شائع ہوئی جس نے نوآبادیاتی ترقی اور فلاح و بہبود کے ذریعے ذیلی صحارائی افریقا میں برطانوی سلطنت کی صورت حال پر تحقیق کی راہ ہموار کی۔ انھوں نے افریقی قومی تحریکوں کو محدود تسلیم کرنے کا مشورہ دیا۔ انھیں 1939ء میں کالونیوں کے سیکرٹری آف سٹیٹ برائے نوآبادیات میلکم میکڈونلڈ نے ایک میٹنگ میں مدعو کیا تھا جس میں نوآبادیاتی سوشل سائنس ریسرچ کونسل کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ 1942ء میں انھیں برطانوی نوآبادیاتی تحقیقی کمیٹی کی سربراہی کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ 1949ء میں انھیں پریوی کونسل کا رکن بنا دیا گیا۔ ان کی بولنے کی طاقت اور فکری ترکیب کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا تھا۔ وہ 1956ء میں آرڈر آف میرٹ کے رکن بنے۔ ہیلی نے 1941ء سے 1964ء تک روڈس ٹرسٹ کے ٹرسٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

وفات

[ترمیم]

ولیم میلکلم ہیلی یکم جون 1969ء کو پیٹنی، لندن، انگلستان میں انتقال کر گئے۔ان کی راکھ بھارت میں شملہ کے خاندانی والٹ میں دفنانے کے لیے لے جائی گئی۔ہیلی کے لیے ایک یادگاری تختی کی نقاب کشائی 1971ء میں ویسٹ منسٹر ایبے کے ویسٹ کلسٹر میں کی گئی تھی۔[10] A memorial plaque to Hailey was unveiled in the west cloister of ویسٹ منسٹر ایبے in 1971.[13] ان کی موت کے ساتھ ہی بیرون کا خاندانی خطاب ختم ہو گیا، کیونکہ اس کا اکلوتا بیٹا اور وارث، ایلن ہیلی (1900ء-1943ء) دوسری عالمی جنگ کے دوران مشرق وسطی کے محاذ پر مارا گیا تھا۔

بیرونی روابط

[ترمیم]
  • Concise Dictionary of National Biography[مکمل حوالہ درکار]
  • John W. Cell (1992)، Hailey: A Study in British Imperialism, 1872–1969[مکمل حوالہ درکار]
  • 1942 speech
  • SIR WILLIAM MALCOLM HAILEY، site hosted by National Informatics Centre, UP State Unit، اخذ شدہ بتاریخ 2012-09-19
  • Newspaper clippings about میلکلم ہیلی in the 20th Century Press Archives of the ZBW  ویکی ڈیٹا پر (PE/006962) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری عہدہ
ماقبل  صوبہ جات متحدہ
1928ء1934
مابعد 
Peerage of the United Kingdom
' بیرون ہیلی
1936ء1969ء
اختتام

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. بنام: William Hailey — Hansard (1803–2005) ID: https://api.parliament.uk/historic-hansard/people/mr-william-hailey — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6wm58jg — بنام: Malcolm Hailey, 1st Baron Hailey — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی — پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p23467.htm#i234666 — بنام: William Malcolm Hailey, 1st and last Baron Hailey — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb123658447 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  5. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=vse20241228289 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جون 2024
  6. عنوان : Who's who — ناشر: اے اینڈ سی بلیک
  7. https://www.universiteitleiden.nl/en/about-us/facts-and-figures/laureates
  8. "Hailey, 1st Baron, (William Malcolm Hailey) (15 Feb. 1872–1 June 1969)". WHO'S WHO & WHO WAS WHO (بزبان انگریزی). DOI:10.1093/ww/9780199540884.013.u51591. Retrieved 2025-11-11.
  9. ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین، حیات اقبال عہد بہ عہد (جلد دوم)، اقبال کادمی پاکستان، 2022ء، ص 3151
  10. ^ ا ب پ "Lord Hailey, O.M."۔ لندن ٹائمز۔ شمارہ 57576۔ 3 جون 1969
  11. "Jaito Da Morcha"۔ 2007-10-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-11-11
  12. Thomas R. Metcalf, Ideologies of the Raj (1994), p. 227.
  13. "William Malcolm Hailey"۔ Westminster Abbey۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-11-11