میلکم نیش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میلکم نیش
ذاتی معلومات
مکمل ناممیلکم اینڈریو نیش
پیدائش9 مئی 1945(1945-05-09)
ایبرگاوینی, مون ماؤتھ شائر, ویلز
وفات30 جولائی 2019(2019-70-30) (عمر  74 سال)
لندن، انگلینڈ
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا اسپن گیند باز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1966–1983گلیمورگن
1984–1985شروپ شائر
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 336 271
رنز بنائے 7,129 2,303
بیٹنگ اوسط 17.73 12.58
100s/50s 2/25 1/4
ٹاپ اسکور 130 103*
گیندیں کرائیں 55,380 12,497
وکٹ 993 324
بولنگ اوسط 25.87 21.27
اننگز میں 5 وکٹ 45 4
میچ میں 10 وکٹ 5 0
بہترین بولنگ 9/56 6/29
کیچ/سٹمپ 148/– 48/–
ماخذ: CricInfo، 10 جون 2012

میلکم اینڈریو نیش (پیدائش: 9 مئی 1945ء) | (انتقال: 30 جولائی 2019ء) ویلش کرکٹ کھلاڑی اور کوچ تھے۔ اس نے گلیمورگن کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔ نیش بائیں ہاتھ کے میڈیم پیس گیند باز اور نچلے آرڈر کے بائیں ہاتھ کے مفید بلے باز تھے۔ اس نے 1966ء میں کاؤنٹی کے لیے اپنا ڈیبیو کیا اور 1983ء کے سیزن کے بعد اسے کاؤنٹی نے ریلیز کیا۔ [1] انھوں نے 1980ء اور 1981ء میں کاؤنٹی کی کپتانی کی۔ [2] انھوں نے 1969ء میں گلیمورگن کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں جب اس نے کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتی۔ 1985ء میں انھوں نے اپنا آخری ایک روزہ میچ شاپ شائر کے لیے کھیلا۔ اپنے 17 سالہ کیریئر میں 1966ء سے 1983ء کے درمیان نیش نے 993 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کیں، 7,129 رنز بنائے اور 148 کیچ پکڑے۔

انتقال[ترمیم]

ان کا انتقال 30 جولائی 2019ء کو لندن میں 74 سال کی عمر میں ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Malcolm Nash"۔ ESPN CricInfo 
  2. "Malcolm Nash - a tribute"۔ Glamorgan CCC۔ 31 July 2019