میل فی گھنٹہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میل فی گھنٹہ (انگریزی: mile per hour) شاہی نظام اوزان اور امریکی پیمانہ میزان میں رفتار کی اکائی ہے۔ یہ میلوں میں ایک گھنٹے میں طے کردہ فاصلے کو ظاہر کرتا ہے۔ اس اکائی کو ظاہر کرنے کے لیے اختصار mph ،MPH یا mi/h استعمال ہوتا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر اسے ظاہر کرنے کے لیے "میل/گھنٹہ" استعمال کیا گیا ہے۔