میمن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نيو ميمن مسجد

میمن (سندھی: میمڻ) ایک مخصوص طرز ثقافت کے حامل لوگ ہوتے ہیں۔ میمن قوم کی اصل کے بارے میں مختلف مفروضے ہیں۔ سب سے زیادہ مقبول یہ خیال ہے کہ ان کا تعلق سندھ کی لوہانہ ہندو برادری سے تھا اور یہ ٹھٹہ کے قریب دریا نامی مقام پر آباد تھے اور سلسلہ قادریہ کے بزرگ شیخ یوسف الدین کے ہاتھوں مشرف با اسلام ہوئے۔ میمن نام کے متعلق بھی مختلف نظریات ہیں جن میں ان کے ایمان لانے اور مومن کہلانے کا نظریہ زیادہ مقبول ہے۔ بعض کے خیال میں یہ قیمتی پتھروں کی تجارت کی وجہ سے میمن کہلائے(مے: قیمتی پتھر، من: تاجر)۔

میمن مزید بھی کئی ذیلی گروہوں میں منقسم ہیں۔ جن میں کچھی، سندھی اور کاٹھیاواڑی بڑے گروہ ہیں۔ میمن بولی کی اصل سندھی زبان ہے جس میں گجراتی کے بہت سے الفاظ شامل ہو گئے ہیں۔ ہندوستان کے صوبے گجرات اور خاص طور پر کاٹھیاواڑ کے میمن ہجرت کر کے زیادہ تر کراچی شہر میں آباد ہو گئے۔ سندھی میمن پورے سندھ میں آباد ہیں اور خاص طور پر ٹھٹہ، سجاول، ہالا، نصرپور اور کراچی کے مضافاتی علاقے میمن گوٹھ میں ان کی بڑی آبادیاں ہیں۔ کاٹھیاواڑ کے میمن اپنے آپ کو صرف میمن کی شناخت سے متعارف کراتے ہیں۔

میمن مشاہیر[ترمیم]

علاقے[ترمیم]

  • میمن گوٹھ (ملیر)
  • مراد میمن گوٹھ (ملیر)
  • جاتی (ٹھٹہ )
  • نصرپور
  • ہالا
  • ٹھہڑی (خیرپور )
  • شکارپور
  • دادو
  • سکھر
  • حیدرآباد
  • کراچی

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات