میناکھیم یوسیشکن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
میناکھیم یوسیشکن
Menachem Ussishkin. 1920-1940 (id.14933417).jpg

معلومات شخصیت
پیدائش 14 اگست 1863[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 2 اکتوبر 1941 (78 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یروشلم  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Russia.svg سلطنت روس
Flag of the Soviet Union (1922–1923).svg سوویت اتحاد  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت أحباء صہیون  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ انجینئر  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عبرانی[2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

میناکھیم یوسیشکن ( روسی: Авраам Менахем Мендл Усышкин ابرہم میناشیم مینڈل یوسکین ، Hebrew אוסישקין) 14 اگست 1863ء تا 2 اکتوبر 1941ء) روسی نژاد صہیونی رہنما اور یہودی قومی مد کا سربراہ تھا-

میناکھیم یوسیشکن روسی سلطنت کے بیلاروس کے علاقےڈوبروانا میں پیدا ہوا ۔ 1889ء میں، اس نے ماسکو ریاستی تکنیکی جامعہ سے تکنیکی مہندس کی حیثیت سے گریجویشن کی،جسے آج کل بومن ماسکو اسٹیٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ بیلؤ تحریک اور احباء صہیون کی ماسکو کی شاخ کے بانیوں میں شامل تھے۔ وہ احد ہام کے قائم کردہ بنی موشی انجمن میں بھی شامل ہوئے۔ 1891ء میں، انہوں نے فلسطین کا پہلا سفر کیا۔ [3]

انہوں نے پہلےصہیونی اجتماع کے نگران (سیکرٹری) کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ چھٹےصہیونی اجتماع میں انہوں نے یوگنڈا منصوبے کی مخالفت کی۔

وہ پہلی جنگ عظیم کے بعد پیرس امن کانفرنس میں شامل یہودی نمائندوں میں شامل تھے۔ [3]

1919ء میں، یناکھیم یوسیشکن نے فلسطین کی جانب علیا کیا - 1920ء میں انہیں فلسطین میں صیہونی کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ [3] اپنے رسالے "ہمارے پروگرام" میں انہوں نے عمالی صیہونیت پر مبنی گروہی آبادکاری کی وکالت کی تھی۔ ان کے زیر اثر ، صیہونی تحریک نے زرعی بستیوں، تعلیمی اور ثقافتی اداروں اور یہودی کثیر فنیاتی (پولی ٹیکنک)- جو بعد میں ٹیکنیون (اسرائیل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی- اسرائیلی تکنیکی ادارہ) کہلایا کے قیام کی فعال طور پر حمایت کی۔

1923ء میں وہ یہودی قومی مد کے صدر منتخب ہوئے جس کی سربراہی انہوں نے اپنی موت تک کی۔ یوسیشکن ، ہیفر ، یزرعیل اور بیت شان وادیوں میں بڑے اراضی کے حصول کے پیچھے ان کی کاوش کارفرما تھی۔

اپنی 70ویں سالگرہ پر، یوسیشکن نے اپنے یروشلم کے محلہ ریحاویہ کی سڑک پر تمام علامتی نشانات ریکوو یہودا ہالیوی سے تبدیل کر کہ، ریکوو یوسیشکن کردئے جومقامی آرمینیائی ہنرمندوں کی جانب سے نئے خزافی (سیرامک) علامات مہیا کیے گئے تھے. [4]

1941ء میں 78 سال کی عمر میں یروشلم میں ان کا انتقال ہوا۔ وہ ماؤنٹ سکوپس پر یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی کے نباتیات باغات کے نکانور غار میں دفن ہیں -[5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w64x8rdw — بنام: Menachem Ussishkin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 3 مئی 2020
  3. ^ ا ب پ "Menachem Mendel Ussishkin". The complete guide to Israeli postage stamps from 1948 onward. Boeliem. 01 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 28 فروری 2020. 
  4. Kurtz, Chani. "Road of Remembrance: Street names and their stories". Binah Pesach supplement, 2015, p. 54.
  5. "Mount Scopus botanical garden". 06 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 28 فروری 2020. 

بیرونی روابط[ترمیم]