مینا (جڑی بوٹی)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مینا (انگریزی: Medicago polymorpha) فصلوں خصوصاً گندم کی فصل میں پائی جانے والی عام جڑی بوٹی ہے۔ آبائی طور پر اس کا تعلق بحیرہ روم طاس سے ہے لیکن یہ تقریباً تمام دنیا میں پائی جاتی ہے۔ اس کا خوردبینی جرسومہ (Sinorhizobium medicae) سے اس کا ہم زیستانہ (symbiotic) تعلق ہے۔ جو زمین کی مٹی میں نائٹروجن کی مقدار بڑھا کر زمین کو زرخیزی میں اضافہ کرتا ہے۔ انگریزی میں اس کے مختلف نام ہیں جن میں (California burclover)، (toothed bur clover)، (toothed medick)اور (burr medic) شامل ہیں۔ اس کا نباتاتی نام (Medicago polymorpha) ہے۔