میٹرن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایگنس ماریون میک لین والش مغربی آسٹریلیا کے ایک زچگی ہسپتال کنگ ایڈورڈ میموریل ہاسپٹل میں 1922ء سے لے کر 1954ء تک بر سر خدمت رہیں۔ وہ ایک میٹرن یا صدر نرس کے طور پر اپنے عہدے سے وظیفہ حسن خدمت پر سبک دوش ہوئیں۔

میٹرن (انگریزی: Matron) مملکت متحدہ یا اس کی سابقہ نو آبادیات میں سر کردہ یا صدر نرس کا خطاب ہے۔ یہ عہدہ بالعموم خواتین رکھتی ہیں، جیسا کہ مستعملہ لفظ سے عیاں ہے۔ میٹرن کے لفظی معنٰی شادی شدہ عورت کے بھی ہیں، اگر چیکہ جدید دور میں اس لفظ کا زیادہ تر استعمال طب اور صحت کی نگہداشت کے لیے ہوتا ہے۔ برطانیہ کے زیر اقتدار ان سابقہ علاقہ جات میں بھارت اور آئر لینڈ کی جمہوریہ شامل ہیں۔ دوسرے لفظوں میں میٹرن کسی اسپتال میں تیمار داری اور تیمار داری کے عملے کی صدر کا عہدہ ہوتا ہے، جسے کبھی کبھار سینئر نرسنگ آفیسر[1] ، میٹرن[2]، نرسنگ آفیسر[3] یا کلینیکل نرسنگ مینیجر[4][5] بھی کہا جاتا ہے۔ صدر نرس کو ریاستہائے متحدہ میں ڈائریکٹر آف نرسنگ یا نرسنگ سوپر انٹنڈینٹ بھی کہا جاتا ہے۔ بھارتی اور دولت مشترکہ کے کئی ممالک میں زیادہ تر محض میٹرن کی اصطلاح کا استعمال کیا جاتا ہے۔ [6][7]

اعتراف خدمات[ترمیم]

کئی طبی اور صحت کی دیکھ ریکھ کی خدمات سے جڑے لوگوں کی طرح میٹرن کے طور پر خدمات دینے والی خواتین کا بھی دنیا کے گوشے میں اعتراف کیا جاتا ہے بہتر خدمات کے صلے میں اعزازات اور عہدوں کی ترقی دی جاتی ہے۔ ایک ایسے ہی معاملے میں سونالی گھوشال جنرل آفیسر آرمی ہاسپٹل، ریسرچ اینڈ ریفرل، دہلی کینٹ کی پرنسپل میٹرن رہی ہیں۔ملٹری نرسنگ سروس میں 38 سال کی خدمات کے ساتھ انھیں آپریشن بلواسٹار اور آپریشن سدبھاؤنا کے دوران زخمی فوجیوں کی خدمت کرنے کا افتخار حاصل ہوا۔ ان کی قابل تعریف اور خصوصی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انھیں سال 2014ء میں فوجی عملے کے سربراہ کے توصیفی کارڈ سے نوازا گیا۔ انھیں میجر جنرل کے طور پر تسلیم کیا گیا اور ملٹری نرسنگ سروس کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ بھی 2020ء میں دیا گیا تھا۔ اس طرح دیگر ممالک میں بھی میٹروں کی خدمات کو سرکاری اور غیر سرکاری طور پر سراہا بھی جاتا ہے اور انھیں عمدہ خدمات کے صلے میں اعزازوں سے نوازا جاتا ہے۔ [8]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Definition of "matron""۔ Collins English Dictionary۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2015 
  2. "Matrons back on the wards" (بزبان انگریزی)۔ بی بی سی آن لائن۔ 4 اپریل 2001۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2015۔ Mr Milburn said the modern-day matrons were an attempt to drive up standards in hospitals and prevent hospital infections, by ensuring hygiene standards are met on the ward. Matrons will earn up to £31,000 a year and will have powers over budgets, catering and cleaning as well as being in charge of nurses. They will also have the powers to withhold payments from catering and cleaning services if they don't think they are giving the best service to the NHS. 
  3. "Matron"۔ Cambridge English Dictionary۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2015 
  4. "Definition of "head nurse""۔ Collins English Dictionary۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2015 
  5. "Head nurse"۔ Vocabulary.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2015 
  6. Arun K. Agarwal (21 June 2007)۔ Standard Operating Procedures For Hospitals In India (بزبان انگریزی)۔ Atlantic Publishers۔ صفحہ: 245۔ ISBN 9788126907762۔ Nursing Superintendent/Matron. The Matron will be responsible to the MS for the administrative and technical aspects of nursing in the hospital. Her charter of duties will include the following: (1) Administration of nurses, their accommodations and messing, viz. equitable distribution and economic utilization of nursing staff, maintenance of duty roster, turnout and discipline; supervision ... 
  7. "Nursing" (بزبان انگریزی)۔ کنگ جارجز میڈیکل یونیورسٹی۔ 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2015۔ There is a Nurses Hostel having mess facility, where about 300 students and staff nurses are accommodated. Adjacent to this, there is a new hostel with single room accommodation, constructed in 1970, where 50 staff nurses are residing. There is also a double storied building where Assistant Matrons, Tutors and Sisters are accommodated. The Senior Matron is provided family accommodation. 
  8. میجر جنرل سونالی گھوشال نے ملٹری نرسنگ سروس کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا