میڈیاویکی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
میڈیاویکی
میڈیاویکی کا لوگو
ترقی دہندہ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن
ابتدائی اشاعت 25 جنوری 2002ء
پروگرامنگ زبان پی ایچ پی
آپریٹنگ سسٹم متعدد المنابر
حجم ~16.5 MB
دستیاب زبانیں 300 سے زائد زبانوں میں
صنف ویکی
اجازت نامہ گنو عمومی عوامی اجازت نامہ نسخہ 2 یا مابعد
ویب سائٹ mediawiki.org

میڈیاویکی (انگریزی: MediaWiki) ایک سافٹ ویئر کا نام ہے جس کی مدد سے ویکی ویب سائٹ چلائی جاتی ہیں۔ ویکی سائٹ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے اکثر منصوبوں میں زیر استعمال ہیں، اس کے علاوہ اور بھی بہت سی ویب سائٹ ہیں جو اس سافٹ ویئر کو استعمال کر رہی ہیں۔ درحقیقت میڈیاویکی کو ویکیپیڈیا کی ضرورتوں کی تکمیل کے پیش نظر ترقی دی گئی تھی۔ میڈیاویکی پی ایچ پی زبان میں تحریر شدہ ہے، اور گنو اجازت نامے کے تحت افادۂ عام کے لیے مفت دستیاب اور آزاد مصدر ہے۔

تاریخ میڈیاویکی[ترمیم]

میڈیاویکی کا موجودہ پروگرام دانیال کروکر (Lee Daniel Crocker) نے اصلاً ویکیپیڈیا کے لیے تحریر کیا تھا۔ جنوری 2001ء میں جب ویکیپیڈیا کا آغاز ہوا تو اس وقت پرل زبان میں تحریر شدہ ایک چھوٹا ویکی تلاش انجن UserModWiki ویکیپیڈیا کے زیر استعمال تھا۔ اس پروگرام میں ویکیپیڈیا کے تمام صفحات متنی فائلوں (text files) میں جمع ہوتے تھے، لیکن جلد ہی اس پروگرام کی محدودیت سامنے آگئی۔ 2001ء کے وسط میں میگنس مانسکے (Magnus Manske) نے ویکیپیڈیا کے لیے خصوصی طور نئے سافٹ ویئر کی طرح ڈالی جو UserModWiki کی جگہ لے سکے۔ یہ سافٹ ویئر پی ایچ پی میں لکھا گیا تھا اور اپنی تمام معلومات مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس میں اکٹھا کرتا تھا۔ جنوری 2002ء میں انگریزی ویکیپیڈیا کو اس سافٹ ویئر پر منتقل کیا گیا، اور اس وقت تمام موجود ویکیپیڈیاؤں پر بھی اسے لاگو کردیا گیا۔

ان مختلف اشاعتوں کے متعدد نام دیے گئے تھے جو ارتقا کے مختلف مراحل کی نشاندہی کرتے تھے، مثلاً PHP پروگرام، مرحلہ دوم اور مرحلہ سوم۔ مرحلہ دوم مانسکے کے تیار شدہ پروگرام کو کہا گیا جب کہ مرحلہ سوم دانیال بروکر کے جانب سے تحریر شدہ موجودہ میڈیاویکی سافٹ ویئر کہلاتا ہے۔

20 جون 2003ء کو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے آغاز کا اعلان کیا گیا، اور جولائی میں ویکیپیڈیا کے ایک صارف دانیال میئر نے مرحلہ سوم میں تیار شدہ پروگرام کا نام میڈیاویکی تجویز کیا، یوں اس کا نام میڈیاویکی منتخب ہوگیا۔

اس کا لوگو ایرک مولر نے ایک پھول کی تصویر کو سامنے رکھ کر تیار کیا، یہ لوگو دراصل 2003ء کے موسم گرما میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ میں ویکیپیڈیا کے نئے لوگو کے طور پر پیش کرنے لیے بنایا گیا تھا۔ اس لوگو کو مقابلہ میں تیسرا مقام حاصل ہوا، چنانچہ اسے میڈیاویکی کے لوگو کے لیے منتخب کیا گیا، اور دوسرا مقام حاصل کرنے والے لوگو کو ویکیمیڈیا کے لیے جبکہ پہلا مقام حاصل کرنے والے لوگو کو ویکیپیڈیا کے لیے منتخب کیا گیا۔

سورج مکھی کے پھول کے دونوں جانب مربع کی شکل میں موجود قوسین میڈیا ویکی کی اس نحو کے جانب اشارہ کرتے ہیں جو درون ویکی یعنی ویکی کے دیگر صفحات کے روابط کے اظہار کے لیے اختیار کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت[ترمیم]

میڈیاویکی کا اولین نسخہ 1.1 ہے جسے دسمبر 2003ء میں متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ موجودہ مستحکم نسخہ 1.19 ہے جو مئی 2012ء میں شائع ہوا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]