میکئے سپیلین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میکئے سپیلین

پیدائش: 1918ء

انتقال:جولائی 2006ء

امریکی ناول نگار۔بروکلین نیویارک میں پیدا ہونے والے اس نامور ناول نگار نے اپنا بچپن نیو جرزی میں گزارا اور اپنے کرئیر کا آغاز بطور کامک سٹرپ رائٹر کیا۔ ان کا اصل نام فرینک موریسن سپیلین تھا۔ وہ 1950 کے اوائل میں جوھاوا ویٹنس میں شریک ہوئے۔ انھوں نے اپنا پہلا ناول ’ائی دا جیوری‘ 1946 میں لکھا تھا جس کے بعد ان کی دو درجن کتابیں منظر نام پر ائیں جن میں بارہ مائیک ہیمر سریز کے مشہور ناول بھی شامل ہیں۔ ان کی مشہور کتابوں میں ’دا کل نگ مین‘، ’وینجینس از مائن‘ اور ’مائی گن از کوئیک‘ شامل ہیں۔ ان کی کتاب ’ کس می ڈیڈلی‘ کی کہانی پر 1955 میں کلاسیکل فلم بھی بنائی گئی تھی۔ سپیلین کے ناولوں کی نمایاں حصوصیت مار دھاڈ ہے۔ ساوتھ کیرولینا میں ان کا انتقال ہوا۔