نئے دنوں کے مسافتوں کو اجالنا ہے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خیال رکھناایک مقبول اردو ملٌی نغمہ ہے جسے 1983ء میں عالمگیر اور بنجمن سسٹرز نے نثار بزمی کی موسیقی میں پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز پر شعیب منصور کی پیشکش میں ریکارڈ کروایا۔ اس نغمے کے خالق الطاف پرواز تھے۔ اس نغمے کو پاکستان ٹیلی ویژن کے سالانہ مقابلے میں اول انعام سے نوازا گیا۔ بعد ازاں یہی نغمہ مائل اسٹونز بینڈ، سیکوئنسرز بینڈ، تحسین جاوید، رحیم شاہ اور فاخر محمود جیسے فنکاروں نے بھی گایا۔

پاکستانی ملی نغمہ[ترمیم]

نئے دِنوں کی مُسافتوں کو اُجالنا ہے​
وفا سے آسُودہ ساعتوں کو سنبھالنا ہے​
سنبھالنا ہے​
اُمّیدِ صُبحِ جمال رکھنا،خیال رکھنا​
خیال رکھنا​
خیال رکھنا​
یہ دُھوپ اِس کی ،یہ چھاؤں اِس کی ہماری دولت​
ہماری دولت​
یہ خاکِ پاک اِس کی اپنی عِزّت ہے اپنی عظمت​
ہے اپنی عظمت​
نئے دِنوں کی مُسافتوں کو اُجالنا ہے​
وفا سے آسُودہ ساعتوں کو سنبھالنا ہے​
سنبھالنا ہے​
سنبھالنا ہے​
اُمّیدِ صُبحِ جمال رکھنا،خیال رکھنا​
خیال رکھنا​
خیال رکھنا​
وقار اِس کا کبھی نا کم ہو​
یہ سبز پرچم تمام عالم میں مُحترم ہو​
نئے دِنوں کی مُسافتوں کو اُجالنا ہے​
اُجالنا ہے​
وفا سے آسُودہ ساعتوں کو سنبھالنا ہے​
سنبھالنا ہے​
اُمّیدِ صُبحِ جمال رکھنا،خیال رکھنا​
خیال رکھنا​
خیال رکھنا​
وطن سے ہم ہیں، وطن ہے ہم سے ​
خیال رکھنا​
خیال رکھنا​
چلو مِلا کر قدم قدم سے ​
خیال رکھنا​
خیال رکھنا​

شاعر: طاہر پرواز

متعلقہ مضامین[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔