نادرن بائی پاس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

نادرن بائی پاس کی تعمیر کا مقصد بھی لیاری ایکسپریس وے کی طرح کراچی میں شہر سے باہر کے ٹریفک کو رواں رکھنا اور اس کے باعث کراچی کے اندرونی سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ پر قابو پانا ہے۔ یہ ‎سڑک بھی کراچی کی بندرگاہ سے پورے پاکستان کو سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ سڑک بعض منچلے نوجوان اس سڑک کے بعض حصوں پر موٹرسائیکل ریس کے مقابلے بھی منعقد کرتے دیکھے جاتے ہیں اور پولیس عموما خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔ اس سڑک پر 2007 میں شیرشاہ کے علاقے پراچہ چوک پر ایک پل منہدم ہوجانے کا افسوسناک واقعہ بھی پیش آچکا ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔