شمالی ناظم آباد ٹاؤن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(نارتھ ناظم آباد ٹاؤن سے رجوع مکرر)
شمالی ناظم آباد ٹاؤن
 

 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ ضلع کراچی وسطی [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔24°56′33″N 67°02′51″E / 24.9426°N 67.0474°E / 24.9426; 67.0474   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

شمالی ناظم آباد ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں شمالی ناظم آباد ٹاؤن بھی شامل ہے۔ یہ قصبہ سابق وزیر اعظم پاکستان خواجہ ناظم الدین سے موسوم آبادی ناظم آباد کے شمالی حصے کے باعث شمالی ناظم آباد ٹاؤن کہلاتا ہے۔

یہ قصبہ کراچی کے شمالی علاقے میں واقع ہے۔ اس کے شمال میں نئی کراچی ٹاؤن، مشرق میں گلبرگ ٹاؤن، جنوب میں لیاقت آباد ٹاؤن اور مغرب میں سائٹ ٹاؤن واقع ہیں۔

شمالی ناظم آباد ٹاؤن ایک گنجان آباد قصبہ ہے، 1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 5 لاکھ ہے۔ یہاں کی بڑی اکثریت اردو بولنے والے افراد پر مشتمل ہے، تاہم دیگر زبانیں بولنے والے بھی آباد ہیں۔

2009ء کے مطابق اس قصبے کے ناظم ممتاز حمید ہیں اور احسان اللہ خان ان کے نائب ہیں۔

انتظامی تقسیم[ترمیم]

شمالی ناظم آباد ٹاؤن مندرجہ ذیل 10 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]