ناروے میں سکھ مت
![]() | |
گردوارہ نانک دیو جی، النبرو، Oslo | |
کل تعداد | |
---|---|
~5,000 | |
گنجان آبادی والے علاقے | |
اوسلو · برگین | |
زبانیں | |
پنجابی · نارویجین |
ناروے میں سکھ مت (انگریزی: Sikhism in Norway) کے تقریباً 5,000 پیروکار ہیں، جن میں سے زیادہ تر اوسلو میں رہائش پزیر ہیں۔ اوسلو میں مجموعی طور پر دو گردوارے (سکھوں کی عبادت گاہیں) موجود ہیں۔[1][2]
تاریخ
[ترمیم]سکھ پہلی بار 1970ء کی دہائی کے اوائل میں ناروے آئے۔ 1969ء میں ناروے میں آنے اور بسنے والے پہلے سکھ امرجیت سنگھ کمبوج تھے۔ سکھوں اور بھارت سے کام کے سلسلے میں آنے والے دیگر تارکینِ وطن نے 1971 میں انڈین ویلفیئر سوسائٹی آف ناروے (IWS) قائم کی۔
پنجاب میں آپریشن بلیو سٹار کے بعد کے حالات اور بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھوں کے خلاف فسادات کے نتیجے میں ناروے اور دیگر ممالک میں سکھ پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ ڈرامن علاقہ میں بھی سکھوں کی خاصی تعداد آباد ہے اور لیئر (Lier) میں شمالی یورپ کا سب سے بڑا گردوارہ تعمیر کیا گیا ہے۔ [حوالہ درکار ہے]
ایک سکھ تنظیم Ungesikher (متحدہ سکھ قوم) نوجوان سکھوں کو معاشرے میں گھلنے ملنے میں مدد دیتی ہے اور سکھ مت کو زیادہ عام اور معروف بنانے کے لیے اقدامات کرتی ہے۔
سکھوں اور ان کی ثقافت سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے برگن یونیورسٹی کے مذہب کے علوم کے پروفیسر کنوت اے۔ جیکبسن (Knut A. Jacobsen) نے "سکھ مت: تاریخ، روایت اور ثقافت" کے عنوان سے ایک درسی کتاب نارویجین زبان میں لکھی، جو اسکولوں میں درسی کتاب کی طرح استعمال ہوتی ہے۔<ref>(‘Sikhism: history, tradition and culture’) [Kristiansand, Høyskoleforlag 2007, ISBN 978-8276346763) in 2007</ref
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Religious Statistics of Norway
- ↑ Pashaura Singh (18 Apr 2019), "Northern Europe, Sikhs in", A Dictionary of Sikh Studies (بزبان انگریزی), Oxford University Press, DOI:10.1093/acref/9780191831874.001.0001/acref-9780191831874-e-251;jsessionid=2ffc28cc5d913137a12d40b346f6cfe2, ISBN:978-0-19-183187-4, Retrieved 2023-06-02
مزید پڑھیے
[ترمیم]- Jacobsen, Knut A. (forthcoming 2011) ‘Institutionalization of
Sikhism in Norway: Community Growth and Generational Transfer.’ in Knut A. Jacobsen & Kristina Myrvold (eds.) Sikhs in Europe, Farnham: Ashgate
- Jacobsen, Knut A. (2006) Sikhismen: Historie, tradisjon og
kultur, Kristiansand: Høyskoleforlaget
- Jacobsen, Knut A. & Kristina Myrvold (eds.) (forthcoming
2011) Sikhs in Europe, Farnham: Ashgate