نارکوس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نارکوس
نوعیت
تخلیق کار
نمایاں اداکار
متن
  • بویڈ ہولبروک (سیزن 1–2)
  • پیڈرو پاسکل (سیزن 3)
تھیم موسیقیرودریگو امارانتے
افتتاحی تھیم"Tuyo"
موسیقارپیدرو برومفمن
نشرریاستہائے متحدہ
کولمبیا
زبانانگریزی
ہسپانوی
تعدادِ دور3
اقساط30 (اقساط کی فہرست)
تیاری
عملی پیشکش
فلم ساز
  • کرسٹوف ریانڈی
  • جیسن جارج
  • ٹم کنگ
  • کوسے لوئس ایسکولار
  • پال ایکشتائن
مقام
عکس نگاریماوریسیو ویدال
دورانیہ43–60 منٹ
پروڈکشن ادارہگوموں انٹرنیشنل ٹیلی ویژن
تقسیم کارنیٹ فلکس
نشریات
چینلنیٹ فلکس
تصویری قسم1080پی، 4کے (16:9 ایچ ڈی ٹی وی)
28 اگست 2015ء (2015ء-08-28) – 1 ستمبر 2017ء (2017ء-09-01)
اثرات
اگلانارکوس: میکسیکو
بیرونی روابط
ویب سائٹ

نارکوس (انگریزی: Narcos) نیٹ فلکس کی بنائی ٹی وی سیریز ہے۔ اس کے تین سیزن آن ائیر جا چکے ہیں۔ اس کا پس منطر کولمبیا ہے اور اس کے پہلے دو سیزن منشیات کے بادشاہ پابلو اسکوبار کی کہانی پر مبنی ہیں، جو کوکین کی پیداوار اور تقسیم سے ایک ارب پتی بن گیا تھا۔ کہانی کا مرکز اسکوبار کے دیگر منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ معاملات پر مرکوز ہے تاہم اس میں ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) ایجنٹوں اور مختلف مخلف تنظیموں کا بھی ایم کردار ہے۔ [1][2] تیسرا سیزن اسکوبار کے زوال کے بعد کالی کارٹل کے عروج پر پہنچنے اور ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کا کالی کارٹل کے خالف مہم پر مبنی ہے۔

پہلا سیزن 10 اقساط پر مشتمل اور یہ خصوصی طور پر نیٹ فلکس 28 اگست، 2015ء کو نشر ہوا۔ [3] اسے دوسرے سیزن کے لیے تجدید کیا گیا اور 2 ستمبر، 2016ء کو اس کی 10 اقساط کو نشر کیا گیا۔ [4] 6 ستمبر، 2016 کو نیٹ فلکس نے اسے تیسرے اور چوتھے سیزن کے لیے کو تجدید کیا۔ [5] تیسرا سیزن 1 ستمبر، 2017ء کو پیش کیا گیا۔ [6]

18 جولائی 2018ء کو یہ اعلان کیا گیا کہ چوتھے سیزن میں اس کا پس منظر تبدیل ہو گا اور اس کا نام نارکوس: میکسیکو ہو گا۔ نئی سیریز جسے 2018ء میں جاری ہونا ہے کا پس منظر میکسیکو میں 1980ء کے دہائی ہے۔ [7]

خاکہ[ترمیم]

سیزن 1 (2015ء)[ترمیم]

سیزن 1 پابلو اسکوبار کی زندگی کی 1970 کی دہائی بعد سے کہانی ہے جب وہ پہلی بار جولائی 1992ء کوکین کی تیاری میں ملوث ہوا۔ شو میں اس مدت میں پابلو اسکوبار سے جڑے ہوئے واقعات کا ذکر ہے۔ اس کی کہانی کولمبیا میں امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے ایجینٹ اسٹیون مرفی کے نقطہ نظر سے بیان کی گئی ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پابلو اسکوبار کوکین کی تجارت میں شامل ہوا۔ اس سے قبل وہ میڈیئن کے کالے بازار میں ملوث تھا جو (شراب، سگریٹ اور گھریلو الیکٹرونکس آلات) کولمبیا میں اسمگل کرتا تھا جس کی انتہائی ممانعت تھی۔ اسے چلی کا ایک مفرور کیمادان ماتیو "کاکروچ" مورینو ملتا جو اس سے قبل چلی میں کوکین تیار کرتا تھا۔ وہ اسکوبار کو مل کر کاروبار کرنے کا کہتا ہے کیونکہ کوکین ایک انتہائی منافع بخش کاروبار ہے۔ وہ مورینو کی چھوٹی کوکین پروسیسنگ لیب کی بجائے وسیع پیمانے پر تیاری شروع کرتے ہیں اور کوکین کو میامی میں بڑی مقدار میں بھیجنا شروع کرے ہیں جہاں وہ امیر لوگوں میں کافی مقبول ہو جاتی ہے۔ جلد ہی کوکین کی طلب ریاستہائے متحدہ بڑھ جاتی ہے اور پابلو اسکوبار نت نئے طویقوں سے بڑے پیمانے پر کوکین ریاستہائے متحدہ بھجنا شروع کر دیتا ہے۔ امریکی مارکیٹ میں منشیات میں کوکین کی اہمیت بڑھ جاتی ہے اس کے ساتھ ہی ریاستہائے متحدہ سے کولمبیا میں امریکی ڈالر کا بہاؤ بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔ امریکی اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے ایجینٹوں کی ایک ٹاسک فورس کولمبیا بھیجتے ہیں جو اسٹیون مرفی اور اس کے ساتھی خاویئر پینیا پر مشتمل ہوتی ہے۔ اسٹیون مرفی کا کام مقامی کولمبیائی ٹاسک فورس کے ساتھ مل کر کام کرنا تھا جس کی سربراہی کرنل اوراکیو کاریئو کے ہاتھ میں تھی۔ یہ سیزن اسکوبار کے پر تعیش جیل سے فرار ہونے پر ختم ہوتا ہے۔

کاسٹ[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Netflix Plans To Create Original Series About Colombian Drug Lord Pablo Escobar"۔ Fox News Channel۔ April 2, 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2018 
  2. "Netflix's 'Narcos' Series On Pablo Escobar 'Will Be Like Nothing Ever Seen Before'"۔ The Huffington Post۔ May 3, 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2018 
  3. "Netflix Orders 10 Episodes of Pablo Escobar Drama 'Narcos'"۔ The Hollywood Reporter۔ April 1, 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2018 
  4. "'Narcos' Sets Season 2 Premiere Date"۔ Deadline Hollywood۔ June 13, 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2018 
  5. James Hibberd (September 6, 2016)۔ "Narcos Renewed for Two More Seasons"۔ Entertainment Weekly۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ September 7, 2016 
  6. Netflix (July 14, 2017)، Narcos Season 3 Teaser [HD] Netflix، اخذ شدہ بتاریخ July 14, 2017 
  7. "Netflix Releases First Look at Reset 'Narcos: Mexico'"۔ The Hollywood Reporter۔ July 18, 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ July 18, 2018 
  8. "Boyd Holbrook Won't Return For Narcos Season 3"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 7, 2017 
  9. Chris Harvey (اگست 1, 2015)۔ "The terrible reign of cocaine king Pablo Escobar"۔ The Daily Telegraph۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 19, 2015 
  10. "Maurice Compte boards the Netflix series Narcos"۔ Digital Spy۔ اکتوبر 10, 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2018 
  11. "Entrevista exclusiva con la nueva chica Bond mexicana"۔ Publimetro (بزبان ہسپانوی)۔ Metro International۔ مارچ 12, 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 12, 2015۔ Hago a Valeria Velez, un personaje distinto basado en la amante de Pablo Escobar, Virginia Vallejo, un personaje importante en Colombia 
  12. "Stephanie Sigman Joins Netflix Series 'Narcos'"۔ Variety۔ جولائی 20, 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2018 
  13. Bowden, Mark (نومبر 26, 2000)۔ "A Former Ally Offers A Profile Of Escobar"۔ The Philadelphia Inquirer۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2018