مندرجات کا رخ کریں

نازی زومبیاں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آرٹ کی نمائش میں ایک نازی زومبی

نازی زومبیاں ایک ہولناک استعارہ ہے جو عام طور پر فلموں، ویڈیو گیموں اور کامک کتابوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر ان مُردہ نازی فوجیوں کی تصویر کشی کرتے ہیں جنھیں تیسری رِیخ کے لیے لڑنے کے لیے زندہ کیا گیا تھا۔ یہ صنف ہولناک فلموں کی ایک چھوٹی سی ذیلی صنف ہے۔[1]

ان زومبیوں کو اکثر سابق نازی فوجیوں کے طور پر دکھایا جاتا ہے جو اپنی فوجی وردیوں اور ساز و سامان کو برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ نازی زومبی نے مقبول ثقافت میں خاص طور پر ویڈیو گیموں میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے۔ یہ کال آف ڈیوٹی سلسلوں میں ایک نمایاں خصوصیت ہے، خاص طور پر ورلڈ ایٹ وار اور بلیک اوپس ذیلی سلسلوں میں نازی زومبی طرز بھی شامل ہوتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Magilow (2012)۔ Nazisploitation!: The Nazi Image in Low-Brow Cinema and Culture۔ A&C Black۔ ص 249۔ ISBN:978-1441183590