ناصر عباس جالب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاعرِ عوام حبیب جالب کے سب سے بڑے صاحبزادے اور طاہرہ حبیب جالب کے بھائی، حبیب جالب میموریل فاؤنڈیشن کے بانی

حبیب جالب کے بڑے فرزند ناصر جالب نے اپنے ابا کے بارے میں کتاب ( 2013ء میں) لکھی ناصر جالب نے کتاب کا انتساب اپنی دادی (والدہ حبیب جالب) رابعہ بصری اور اپنی والدہ (بیگم حبیب جالب) ممتاز جالب کے نام کیا ہے، ناصر نے کتاب بھی اچھے پیرائے میں لکھی ۔ کتاب کا نام ’’حبیب جالب۔ روداد وفا‘‘ ہے یہ نام جالب صاحب کے اس شعر سے لیا گیا ہے۔

  • اب نام رہے یا نہ رہے عشق میں اپنا
  • ’’روداد وفا‘‘ دار پہ دہرا تو گئے ہم

ناصر جالب نے حال ہی میں اپنے والد حبیب جالب کے بارے میں ان کی سوانح "حبیب جالب ، شاعری، منظر پسِ منظر" کے عنوان سے شائع کی تھی۔[1]

وفات[ترمیم]

20 ستمبر 2020ء کو لاہور میں طویل علالت کے بعد وفات پائی،[2] نمازِ جنازہ ناصر عباس جالب 21 ستمبر کو بعد نماز ظہر اویسیہ مسجد آمنہ پارک منصورہ میں ہوئی اور شاہ فرید قبرستان حبیب جالب (والد) اور ممتاز بیگم (والدہ) کے قدموں میں آسودہ خاک کیے گئے۔

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات

  1. https://jang.com.pk/news/822625
  2. https://jang.com.pk/news/822625