ناظم اسلام آباد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ناظم اسلام آباد
ناظم اسلام آباد
بلدیہ عظمیٰ اسلام آباد
موجودہ
شہباز شریف

جولائی 2022 سے
تقرر کُننِدہاسلام آباد کے ووٹر
مدت عہدہ5 سال
تاسیس کنندہشیخ عنصر عزیز
تشکیلاسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015[1]
نائبنائب ناظم اسلام آباد
ویب سائٹدفتری ویب سائٹ Edit this at Wikidata

ناظم یا میئر اسلام آبادایک ناظم شہر (میئر) ہے جو اسلام آباد اور آس پاس کے دارالحکومت کے علاقے کی بلدیاتی انتظامیہ کا سربراہ ہے۔

بلدیاتی نظام[ترمیم]

ناظم کا دفتر اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے مطابق بنایا گیا تھا، جسے 2015 میں قومی اسمبلی اور ایوان بالا پاکستان نے منظور کیا ۔ اسلام آباد کی 50 یونین کونسلیں ہیں۔

ناظم کے علاوہ تین نائب ناظم بھی دفتر کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔

انتظامی اختیارات[ترمیم]

ناظم بلدیہ عظمی اسلام آباد (ایم سی آئی) کی قیادت کرتا ہے جس کی ایگزیکٹو برانچ 77 منتخب عہدے داروں پر مشتمل ہے۔ جس میں 50 یونین کونسل کے چیئرمین اور 27 مخصوص سیٹ ہولڈرز شامل ہیں۔ آئی ایم سی کے 11,000 ملازمین ہیں اور اس کی خدمات میں اسلام آباد وفاقی دارالحکومت علاقہ کے لیے شہری منصوبہ بندی، سڑکوں کی دیکھ بھال، ماحولیات کا کنٹرول، بلڈنگ کنٹرول، پانی کی فراہمی، صفائی اور دیگر میونسپل خدمات شامل ہیں۔ ناظم کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی بھی سربراہی کرتا ہے جس کے تقریباً 4,500 ملازمین ہیں۔ اس کا دائرہ کار بنیادی طور پر اسٹیٹ مینجمنٹ، سیکٹر ڈویلپمنٹ اور پروجیکٹ پر عملدرآمد تک محدود ہے۔

ناظمین کی فہرست[ترمیم]

# ناظم عہدہ از عہدہ تا نائب ناظمین وابستگی دیگر معلومات
1 شیخ انصر عزیز 4 مارچ 2016 ۔ 8 اکتوبر 2020
  • چوہدری رفعت جاوید
  • سید ذیشان علی نقوی
  • محمد اعظم خان
پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کی میئر شپ کا افتتاح
2 پیر عادل گیلانی 4 جنوری 2021 16 فروری 2021
ایڈمنسٹریٹر سسٹم اکتوبر 2021 سے نافذ کیا گیا – موجودہ

شیخ انصر عزیز اسلام آباد کے پہلے ناظم ہیں۔ انھوں نے 4 مارچ 2016 کو حلف اٹھایا۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے مبینہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کے اعلان کے بعد عزیز نے استعفیٰ دے دیا۔ [2]

ناظم کا دفتر جی-6، اسلام آباد میں واقع ہے۔

ناظم انتخابات کی تاریخ[ترمیم]

ناظم انتخابات2015[ترمیم]

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات 2015
پارٹی آئی ایم سی فیصد %
1 پاکستان مسلم لیگ (ن) 21 42%
2 پاکستان تحریک انصاف 15 30%
3 آزاد 14 28%
کل 50 100%

اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Inquiry underway against Sheikh Anser Aziz: NAB"۔ 8 October 2020