نامعلوم فوجی کا مزار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ماسکو، روس میں نامعلوم فوجی کا مزار نامعلوم فوجی کا مزار (انگریزی: Tomb of the Unknown Soldier) ایک ایسی یاد گار کئی ملکوں میں قائم کی گئی ہے جو ان بے شمار فوجیوں اور مسلح دستوں کے افراد کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے جو ملک کی حفاظت، اس کی سالمیت قائم رکھنے اور جنگ کے مواقع پر اپنی جان کی قربان دے چکے ہیں۔ یہ یاد گاریں کئی ملکوں میں قائم ہیں اور انہیں اعلٰی درجے کے قومی یاد گاروں کا درجہ حاصل ہے۔ پوری انسانی تاریخ میں ایسے کئی فوجی ہیں جو جنگ میں مارے گئے ہیں اور جن کی باقیات غیر شناخت شدہ ہی رہی ہیں۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد ایک یاد گار ایک واحد مزار کی شکل میں تعمیر کی گئی ہے جس میں ایسے ہی ایک نامعلوم فوجی کی لاش دفن کی گئی ہے۔

برطانوی شہزادے کی جانب سے نامعلوم فوجی کو گل دستے اور خراج کی پیش کش[ترمیم]

2015ء میں برطانیہ کے شہزادے ہیری چار ہفتے کے لیے آسٹریلیا پہنچے تھے جہاں وہ آسٹریلوی دفا‏عی فوج کے ساتھ کام کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے آسٹریلیا کے دار الحکومت کینبرا میں انھوں نامعلوم فوجیوں کے مزار پر پھول چڑھایا۔ اسی طرح سے عالمی سطح پر کئی اہم مواقع پر نامعلوم فوجی کے مزار کے دورے کیے جاتے ہیں اور قربانی دینے والے غیر معروف فوجیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔ [1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]