نانک شاہی تقویم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بکرمی تقویم جو ایک شمسی تقویم ہے برصغیر میں صدیوں سے رائج ہے۔ نانک شاہی کیلنڈر یا نانک شاہی تقویم (Nanakshahi calendar) (پنجابی: ਨਾਨਕਸ਼ਾਹੀ‎) جسے سکھ کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے اور بکرمی تقویم میں بنیادی فرق یہ ہے کہ نانک شاہی کیلنڈر میں میہنوں کی ابتدا اور اختتام کو گریگورین تقویم (عیسوی تقویم) کی مطابقت سے رکھا گیا ہے۔[1]

مثلا[ترمیم]

  • چیت (بکرمی تقویم) - وسط مارچ تا وسط اپریل
  • چیت (نانک شاہی تقویم) - 14 مارچ - 13 اپریل

نانک شاہی کیلنڈر کی خصوصیات[ترمیم]

  • ایک استوائی شمسی کیلنڈر
  • نام نانک شاہی گرو نانک (سکھ مذہب کے بانی) کے نام پر
  • پہلا سال گرو نانک کی پیدائش کا سال ہے (1469ء)
  • گریگورین کیلنڈر کے میکانیات کا زیادہ استعمال
  • طوالت سال بمطابق گریگورین کیلنڈر ایک ہی ہے (365 دن 5 گھنٹے 48 منٹ 45 سیکنڈ)
  • 5 ماہ 31 دنوں جبکہ باقی سات ماہ 30 دنوں پر مشتمل ہیں
  • لیپ کا سال ہر 4 سال بعد جس میں آخری مہینا پھاگن 30 دن کی بجائے 31 دن کا ہوتا ہے۔

نانک شاہی کیلنڈر کے مہینے[ترمیم]

نانک شاہی کیلنڈر کے مہینے مندرجہ ذیل ہیں۔[1][2]

شمار نام گرمکھی پنجابی دن گریگورین مہینے
1 چیت ਚੇਤ 31 14 مارچ – 13 اپریل
2 ویساکھ ਵੈਸਾਖ 31 14 اپریل – 14 مئی
3 جیٹھ ਜੇਠ 31 15 مئی – 14 جون
4 ہاڑھ ਹਾੜ 31 15 جون – 15 جولائی
5 ساون ਸਾਵਣ 31 16 جولائی – 15 اگست
6 بھادوں ਭਾਦੋਂ 30 16 اگست – 14 ستمبر
7 اسو ਅੱਸੂ 30 15 ستمبر – 18 اکتوبر
8 کاتک ਕੱਤਕ 30 15 اکتوبر – 13 نومبر
9 مگھر ਮੱਘਰ 30 14 نومبر – 13 دسمبر
10 پوہ ਪੋਹ 30 14 دسمبر – 12 جنوری
11 ماگھ ਮਾਘ 30 13 جنوری – 11 فروری
12 پھاگن ਫੱਗਣ 30/31 12 فروری – 13 مارچ

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "What is the Sikh Nanakshahi calendar"۔ allaboutsikhs.com۔ 10 مئی 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مئی 2008 
  2. Gurbani And Nanakshahi Calendar Nanakshahi Sangrand Dates in Gregorian Calendar - Forever from 14 March 2003 CE / 535 NS

بیرونی روابط[ترمیم]