صدف ماہی
ناٹیلس گھونگھے کی قسم کا ایک بحری کیڑا ہے جو سیفالوپوڈ خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ سیفالوپوڈ کا مطلب ہے سر پر پاوں، یعنی اس خاندان کے سارے ارکان کی ٹانگیں سر پر ہوتی ہیں۔ ناٹیلس کے کروڑوں سال پرانے جو فوسل ملتے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ کروڑوں سالوں میں بھی اس جانور میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
| Nautilus | |
|---|---|
| Nautilus belauensis | |
| سائنسی درجہ بندی | |
| اقلیم: | جانورia |
| قوم: | |
| جماعت: | |
| ذیلی جماعت: | |
| فصیلہ: | |
| بالائی خاندان: | |
| خاندان: | Nautilidae Blainville, 1825 |
| Genera | |
|
†Carinonautilus | |
| ہم نام[2] | |
| |
ناٹیلس کی خاص بات یہ ہے کہ عام گھونگوں کے برعکس اس کے خول میں کئی خانے بنے ہوتے ہیں۔ جب ناٹیلس پیدا ہوتا ہے تو ان خانوں کی تعداد عام طور پر 4 ہوتی ہے۔ جیسے جیسے ناٹیلس بڑا ہوتا جاتا ہے وہ خول میں خانوں کا اضافہ کرتا چلا جاتا ہے۔ مرتے وقت تک خول میں لگ بھگ 30 خانے بن چکے ہوتے ہیں۔

جب سات آٹھ سو میٹر کی گہرائی سے کسی مچھلی یا گھونگے کو سطح سمندر پر لایا جاتا ہے تو پریشر کی بہت بڑی تبدیلی کی وجہ سے اس کی موت ہو جاتی ہے مگر ناٹیلس 80 ایٹموسفیر کے پریشر سے ایک ایٹموسفیر کے پریشر پر آنے کے بعد بھی زندہ رہتا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ P. D. Ward؛ W. B. Saunders (1997)۔ "Allonautilus: A New Genus of Living Nautiloid Cephalopod and Its Bearing on Phylogeny of the Nautilida"۔ Journal of Paleontology۔ Paleontological Society۔ ج 71 شمارہ 6: 1054–1064۔ DOI:10.2307/1306604۔ JSTOR:1306604
{{حوالہ رسالہ}}: نامعلوم پیرامیٹر|doi_brokendate=مجوزہ استعمال رد|doi-broken-date=(معاونت) - ↑ M. Cichowolski؛ A. Ambrosio؛ A. Concheyro (2005)۔ "Nautilids from the Upper Cretaceous of the James Ross Basin, Antarctic Peninsula"۔ Antarctic Science۔ ج 17 شمارہ 2: 267۔ DOI:10.1017/S0954102005002671