ناگوانگ نامگیال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Zhabdrung in a nineteenth-century painting

سانچہ:Tibetan Buddhism

ناگوانگ نامگیال (انگریزی: Ngawang Namgyal) تبتی حروف تہجی : ཞབས་དྲུང་ངག་དབང་རྣམ་རྒྱལ་ ( بھوٹان کے پہلے راجا ہیں۔ انھوں نے بھوٹان کو متحد کر کے اس کو ایک ملک کی شکل دی۔ ان کو داڑھی والا لاما بھی کہا جاتا ہے۔ وہ تبتی بدھ مت کے لاما بھی تھے۔ بھوٹان کے چھوٹے چھوٹے لڑاکو ریاستوں اور علاقوں کو متحد کرنے کے ساتھ ساتھ انھوں نے تبتی تہذیب سے الگ ایک بھوٹانی ثقافتی شناخت قائم کرنے کی کوشش کی۔

ولادت اورتخت نشینی[ترمیم]

ناگوانگ نامگیال کی ولادت تبت کےرولانگ موناسٹیری میں ہوئی۔ ان کے والد میپھام پیلگی بوتری (1567–1619) اور والدہ سونم پیلگی بوتری ہیں۔ سونم کے والد تبت کے کییشو کے حکمران تھے۔ [1] جبکہ والد کی جانب سے وہ داروکہ خاندان کے بانی شانگپا گیارے (1161–1211) کے جانشین ہیں۔ نوجوانی میں ہی ناگوانگ کو داروکہ کا 18واں حکمران بنا دیا گیا۔ وہ کچھ مدت تک ناگوانگ رولانگ کے تخت بحیثیت داروکہ حکمران فائز رہے حالانکہ کونخین پیما کارپو کے اصل جانشین کا مسئلہ الجھا ہوا تھا۔ ناگوانگ ہی اصل داروکہ کے جانشین تھے اور تاج کے حقدار بھی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Dorji & Kinga (2008)۔ p. 3