ناگ نگر کی نگینہ (ناول)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ناگ نگر کی نگینہ ایم اے راحت کا لکھا گیا ایک ناول ہے

اس ناول میں

کمال اور جہانگیر شاہ نے پولیس کی گاڑی سے بھاگ کر ایک مکان میں پناہ لی. مکان کے تہ خانے میں دنیا سے الگ تھلگ ڈاکٹر گریٹ نے لیبارٹری بنائ تھی مکان پر پولیس کا چھاپہ پڑا تو وہ دونوں ایک مشین میں چھپ گئے غلطی سے مشین کا بٹن لگ گیا جس کے ذریعے وہ ایک عجیب و غریب علاقے میں پہنچ گئے۔

وادی سوہا جہاں ہمباریہ سردار تھا وہاں ایک پراسرار عورت آگئ جس نے بستی کے سکون کو تباہ و برباد کر دیا ہمباریہ کو سرداری چھوڑنا پڑی. اس کا بیٹا ایسی نیند سلا دیا گیا کہ وہ نہ زندہ تھا نہ مردہ.

سانپوں کی پراسرار سرزمین ناگ نگر جہاں نئ ملکہ کا انتخاب ہو رہا تھا۔ دو ناگن اپنی بیٹیوں کو ملکہ منتخب کرانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی تھیں.

سانپوں کی سرزمین پر چار انسان بھی موجود تھے اور پھر ان سے مدد مانگ لی گئی۔

سازشیں.. جوڑتوڑ.. خوف سسپنس پراسراریت اور محیرالعقول واقعات سے بھرپور ناول..

کیا کمال اور جہانگیر واپس پہنچ گئے

کیا سردار ہمباریہ کو سرداری واپس مل گئی

سردار کا بیٹا جو زندگی اور موت کے بیچ اٹکا ہوا تھا اس کا کیا بنا

ناگ نگر کی نگینہ کون بنی

پراسرار ساحرہ کون تھی

سب پڑھیئے اس ناول میں.....