مندرجات کا رخ کریں

ناگ پھنی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ناگ پھنی (انگریزی: Opuntia ficus-indica) بھارت اور پاکستان میں عام پایا جانے والا کیکٹس ہے جس کو عربی میں زقوم اور دیسی زبان میں تھوہر بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے تنے کی شکل ناگ کے پھن جیسی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کو ناگ پھنی کا نام دیا گیا ہے۔ ان پر بیشمار بڑے اور چھوٹے باریک باریک کانٹے اگے ہوتے ہیں۔

ان ناگ پھنی کے پھن نما کناروں پر یہ پھل لگتا ہے جو دیکھنے میں بڑا خوبصورت نظر آتا ہے۔ اس پھل کی شکل و شباہت کی بنیاد پر اس کو مقامی طور پر انار پھلی کہا جانے لگا، لیکن انار سے اس کا دور دور تک بھی کوئی واسطہ نہیں۔ انگریزی میں اس کا پھل پرکلی پیئر کہلاتا ہے۔ ناگ پھنی کو انگریزی میں Nopales Cactus کہا جاتا ہے جس کی تقریبا دو سو سے زائد اقسام جنوبی اور شمالی امریکا میں پائی جاتی ہیں، جن کے پھل مختلف شکل و شباہت کے ہو سکتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان میں اس کی ناگ پھنی والی اقسام کثرت سے ہوتی ہیں جس کے پھل کا رنگ پکنے پر سرخ ہوتا ہے۔ یہ پھل دراصل کولیسٹرول گھٹانے کے لیے بڑا مفید ہے۔[1]

اسے طب یونانی میں کانٹا ہاری کے نام سے بھی موسوم کیا گیا، نیز ہندی میں اسے ناگ پھن اور ”ہتھ تھوڑی“ کہا جاتا ہے۔ دیسی طریقہ علاج میں ناگ پھنی سینے کی جلن، قبض، استسقا، جوڑوں کے درد اور نمونیا کے علاج کے ساتھ ساتھ مانع حمل (Contraceptive) کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اردو سروس (5 اکتوبر 2024)۔ "ناگ پھنی"۔ ریڈیو ویریتاس ایشیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-04-17
  2. سہیل احمد صدیقی (30 جولائی 2017)۔ "کیکٹس کے پھول"۔ ایکسپریس اردو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-04-17