ناہید اختر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ناہید اختر
Naheed Akhtar
ناہید اختر
ذاتی معلومات
پیدائش26 ستمبر 1956ملتان, پاکستان
اصنافغزل
پیشےپس پردہ گلوکارہ
سالہائے فعالیت1970–1992

ناہید اختر ایک پاکستانی پس پردہ گلوکارہ ہیں۔

ناہید اختر 26 ستمبر 1956 کو ملتان میں پیدا ہوئیں،[1] 1970 میں اولین گانا ریڈیو پاکستان ملتان کے لیے گایا پھر متعدد فلموں اور ڈراموں کے لیے اردو و پنجابی گانے ریکارڈ کروائے، 1992 میں اس فن کو ترک کر کے گھریلو زندگی گزارنے لگیں. ان کو 2007 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملا.[2] 1974، 1975 اور 1985 میں نگار فلم ایوارڈ ملا.[1]

آپ نے 1986 میں گلوکاری چھوڑ دی کیونکہ انہیں آرام کی ضرورت تھی.[1]

حالات زندگی[ترمیم]

ذاتی زندگی[ترمیم]

ناہید اختر نے 1994 میں صحافی آصف علی پوٹا سے شادی کر لی.آپ نے ایک مرتبہ انٹرویو کے وقت بتایا کہ شادی کی وجہ سے انہوں نے گانے کو نہیں چھوڑا۔ اگرچہ وہ گانا جاری رکھنا چاہتی تھی لیکن وہ اپنے بچوں کی پرورش میں مصروف ہو گئیں۔ [1]

موجودہ زندگی[ترمیم]

ناہید اختر اپنے بچوں کے ساتھ مصروف رہتی ہیں اور خاص طور پر اپنے شوہر آصف علی پوٹا کے انتقال کے بعد وہ گانے کے پیشہ میں سرگرم عمل نہیں ہیں۔ ناہید اختر کے شوہر آصف علی پوٹا کا 8 جولائی ، 2017 کو 55 سال کی عمر میں دل کے دورہ سے انتقال ہوا ۔[1]

کچھ مشہور نغمے[ترمیم]

  1. یہ رنگینی نو بہار اللہ اللہ
  2. تھا یقین کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی
  3. کسی مہرباں نے آ کے میری زندگی سجا دی
  4. چھاپ تلک سب چھین لی رے
  5. ایسے موسم میں چپ کیوں ہو
  6. یہ دنیا رہے نہ رہے میرے ہمدم
  7. کچھ انکی جفاؤں نے لوٹا
  8. تم سے الفت کی تقاضے نہ نبھاے جاتے

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ "Nahid Akhtar — the nightingale of Pakistan". dailytimes.com.pk. 
  2. "Civil awards given". dawn.com. 

بیرونی روابط[ترمیم]