نتالیہ پری گارینہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نتالیہ پری گارینہ
NATALIA PRIGARINA
پیدائش8/ مئ 1934
پیشہماہر لسانیات و ادب (فارسی و اردو)
قومیتروسی
مادر علمیماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی

نتالیہ پری گارینہ کی پیدائش 8 مئی 1934ء کو ہوئی تھی۔ وہ روس میں اردو اور فارسی ادب کی ایک مشہور شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

تعلیم[ترمیم]

  • نتالیہ نے ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ ایران سے ایرانی زبان و ادب میں 1951ء-1956ء کے دوران ایم اے کیا۔
  • اس نے 1967ء میں اقبال کے فارسی نغموں پر پی ایچ ڈی کیا۔
  • انھیں 1995ء میں فارسی شعرگوئی کے ہندوستانی اسلوب پر ڈی لِٹ دی گئی تھی۔

ملازمت[ترمیم]

نتالیہ نے انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز اور رشین اکیڈمی آف سائنسس کے لیے کام کیا۔

ملازمت[ترمیم]

نتالیہ نے فارسی ادب، غالب، اقبال، تصوف اور اسی قبیل کے موضوعات پر تقریبًا 20 مقالات لکھے اور یورپ، بھارت، پاکستان، جاپان اور خلیجی ممالک میں پیش کیے۔

اعزازات[ترمیم]

  • فارسی زبان کی تدریس کے لیے 2002ء میں ایک سونے کا تمغا دیا گیا۔
  • مجلس فروغ اردو قطر کی جانب سے 2003ء میں ایک سونے کا تمغا دیا گیا۔
  • پاکستان کی جانب سے 2008ء ستارہ امتیاز دیا کیا۔

کتابیں[ترمیم]

وہ پندرہ کتابوں کو ازخود یا کسی کی شراکت میں لکھ چکی ہیں۔

تراجم[ترمیم]

  • اقبال کے فارسی اور اردو کلام کا روسی ترجمہ
  • غالب کے فارسی کلام کا روسی ترجمہ[1]

حوالہ جات[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]